سعودی عرب اور کینیڈا کاسفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان
ریاض،25مئی (ہ س)۔ کینیڈا اور سعودی عرب نے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے اور نئے سفیروں کےتقرر پر اتف
سعودی عرب کینڈا


ریاض،25مئی (ہ س)۔

کینیڈا اور سعودی عرب نے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے اور نئے سفیروں کےتقرر پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ اس سے 2018 کے تنازع کے اثرات کا خاتمہ ہوا ہے جس سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو نقصان پہنچا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ہونے والی بات چیت کی روشنی میں کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو اس کی سابقہ حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ فیصلہ دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی خواہش کا نتیجہ ہے۔اوٹاوا میں سعودی سفارت خانے نے فوری طور پر اس معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب کینیڈا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ گذشتہ سال نومبر میں بنکاک میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اے پی ای سی) فورم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم ٹروڈو اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تنظر میں کیا گیا ہے۔دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق سمجھوتے سے آگاہ ایک ذریعے نے کہا کہ”تادیبی تجارتی اقدامات ختم کردیے جائیں گے“۔اس ذریعے نے مزید کہا کہ ”دن کے آخر میں خالی کرسیاں ہمارے مفادات کو آگے نہیں بڑھاتی ہیں اور وہ انسانی حقوق جیسی چیزوں کو آگے نہیں بڑھاتی ہیں“۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande