ملیشیا ماسٹرس 2023: سری کانت، سندھو، پرنے کوارٹر فائنل میں، لکشیہ سین باہر
ملیشیا ماسٹرس 2023: سری کانت، سندھو، پرنے کوارٹر فائنل میں، لکشیہ سین باہر کوالالمپور، 25 مئی (ہ س)۔
Malaysia Masters 2023 Srikant 


ملیشیا ماسٹرس 2023: سری کانت، سندھو، پرنے کوارٹر فائنل میں، لکشیہ سین باہر

کوالالمپور، 25 مئی (ہ س)۔ عالمی چیمپئن شپ کے چاندی کا تمغہ جیتنے والے کدامبی سری کانت ملیشیا ماسٹرس 2023 کے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ لکشیہ سین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ سری کانت نے راؤنڈ آف 16 کے میچ میں عالمی نمبر 5 تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسن کو سیدھے گیمز میں 19-21، 19-21 سے شکست دی۔ سری کانت جمعہ کو آخری آٹھ کے مقابلے میں انڈونیشیا کے کرسٹیان اڈیناٹا سے مقابلہ کریں گے۔

اس سے پہلے دن میں، دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو نے جاپان کی آیا اوہوری کو 40 منٹ تک جاری رہنے والے پری کوارٹر میچ میں آرام سے 16۔21، 11۔21 سے شکست دی۔ سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں چین کی ژانگ یی مین سے ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی پرنئے نے راؤنڈ آف 16 میں آل انگلینڈ چیمپئن چین کے لی شی فینگ کو 13۔21، 15۔21، 11۔21 سے شکست دی۔ پرنئے جمعہ کو آخری 8 راؤنڈ میں جاپان کے کینتا نشیموتو سے مقابلہ کریں گے۔

تاہم نوجوان ہندوستانی کھلاڑی لکشیہ سین ہانگ کانگ کے انگس این جی کا لونگ سے 21۔14، 21۔19 سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande