کامن ویلتھ گیمز میں بد عنوانی کی وجہ سے ہم نے دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کا موقع کھو دیا: وزیراعظم
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کے آغاز کا اعلان نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔
کامن ویلتھ گیمز میں بد عنوانی کی وجہ سے ہم نے دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کا موقع کھو دیا: وزیراعظم


ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کے آغاز کا اعلان

نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2022 کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس دوران اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے گزشتہ نو سالوں میں کھیلوں کے شعبے میں ایک نئے دور کے آغاز کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل معاشرے کو بااختیار بنانے کا ذریعہ ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلوں کے تئیں سابقہ حکومتوں کی بے حسی کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس کی سب سے بڑی مثال کامن ویلتھ گیمز میں ہونے والا گھپلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہم نے دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کا ایک موقع گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بے حسی کی وجہ سے نوجوانوں نے کھیلوں کو کیرئیر بنانے کا نہیں سوچا۔ دوسری طرف گاو¿ں اور غربت سے آنے والے نوجوانوں کا آگے بڑھنا مشکل تھا۔ والدین نے بھی بچوں کو کھیلوں کو کیریئر بنانے کی ترغیب نہیں دی۔ اس کی وجہ سے ملک بہت سے ہنر سے محروم ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلے نو سالوں میں ملک میں کھیلوں کے میدان میں کی گئی کوششوں کی وجہ سے لوگوں کا رویہ بدلا ہے۔ اب اسے ایک پرکشش پیشے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس میں کھیلو انڈیا مہم نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اب کھیل کا بجٹ نو سال پہلے کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کھیلوں کے میدان میں حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی مہم کے نتائج بھی بتائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا میں کھیلوں کے مقابلوں میں تمغے جیت رہا ہے۔ ریاستوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کھیلوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی لڑکیوں کی شرکت بڑھ رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا تیسرا ایڈیشن اتر پردیش میں 25 مئی سے 3 جون تک منعقد ہوگا۔ ان مقابلوں کا انعقاد وارانسی، گورکھپور، لکھنو¿ اور گوتم بدھ نگر میں کیا جائے گا۔ گیمز میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4750 کھلاڑی حصہ لیں گے، جو 21 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ گیمز کی اختتامی تقریب وارانسی میں 03 جون کو منعقد ہوگی۔ گیمز کے شوبنکر کا نام جیتو ہے، جو اتر پردیش کے ریاستی جانور باراسنگھا کی نمائندگی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش سے ممبر پارلیمنٹ ہونے کے ناطے تمام شرکاءکا خصوصی استقبال کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں سپورٹس مین اسپرٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والا تب ہی عظیم کھلاڑی بنتا ہے جب وہ ہمیشہ ا سپورٹس مین شپ اور وقار کے جذبے کی پیروی کرتا ہے۔ ایک فاتح تب ہی عظیم کھلاڑی بنتا ہے جب معاشرہ اس کے ہر طرز عمل سے تحریک لے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئی قومی تعلیمی پالیسی میں کھیلوں کو بطور مضمون پڑھانے کی تجویز ہے۔ کھیل اب نصاب کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ ملک کی پہلی 'نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی' کا قیام اس میں مزید تعاون فراہم کرے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande