ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ سے 30 دنوں میں بحالی کا منصوبہ پیش کرنے کو کہا
ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ سے 30 دنوں میں بحالی کا منصوبہ پیش کرنے کو کہا نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ ڈائریک
ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ سے 30 دنوں میں بحالی کا منصوبہ پیش کرنے کو کہا


ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ سے 30 دنوں میں بحالی کا منصوبہ پیش کرنے کو کہا

نئی دہلی، 25 مئی (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے مسائل سے دوچار ایئر لائن کمپنی گو فرسٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنا کام دوبارہ شروع کرنے سے پہلے ایک تفصیلی بحالی کا منصوبہ پیش کرے۔ کم کرایہ والے گو فرسٹ جیسے ایئرلائن کو دیوالیہ پن کی کارروائی کا سامنا ہے۔ اسکی پروازیں 3 مئی سے معطل ہیں۔

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو مطلع کیا کہ ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ کو دوبارہ پروازیں شروع کرنے کے لئے ایک تفصیلی بحالی کا منصوبہ پیش کرنے کو کہا ہے۔ ایوی ایشن ریگولیٹر نے 24 مئی کو ایئر لائن سے کہا کہ وہ 30 دنوں کے اندر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے ایک مربوط بحالی کا منصوبہ پیش کرے۔

ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ ایئر لائن سے آپریشنل ہوائی جہاز، پائلٹ اور دیگر عملے، دیکھ بھال کے انتظام اور فنڈ کے علاوہ دیگر چیزوں کے بارے میں معلومات مانگی تھیں۔ اس سے ایک روز قبل کمپنی نے ملازمین کوای میل کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے قبل ملازمین کی اپریل کے مہینے کی تنخواہ ان کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande