اجے دیوگن کی فلم' بھولا' اب او ٹی ٹی پررینٹ فری اسٹریمنگ
اجے دیوگن 90 کی دہائی کے ایک قابل اعتماد سپر اسٹار ہیں۔ اداکار کی حالیہ ہدایت کاری میں بننے والی فلم
بھولا


اجے دیوگن 90 کی دہائی کے ایک قابل اعتماد سپر اسٹار ہیں۔ اداکار کی حالیہ ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ بھولا‘ نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پھر اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا گیا ، لیکن یہ فلم مفت میں دستیاب نہیں تھی۔ اسے دیکھنے کے لیے ناظرین کو اپنے بٹوے نکالنے پڑتے تھے ، لیکن اب یہ فلم ایمیزون پرائم ویڈیو پر رینٹ فری اسٹریمنگ کررہی ہے۔

دراصل فلم ’ بھولا ‘ 30 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ پہلے دن فلم نے 11.2 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی لیکن اس کو دیکھتے ہوئے فلم باکس آفس پر کمائی کے معاملے میں کمزور ہوتی چلی گئی۔ 100 کروڑ روپے کے بجٹ والی اس فلم ’ بھولا‘ نے باکس آفس پر تقریباً 90 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔بتادیں کہ فلم ’ بھولا ‘ ساو¿تھ کی سپرہٹ فلم ’ کیتھی ‘ کا ریمیک ہے۔ ساو¿تھ کے سپر اسٹار کارتی کو کیتھی میں دیکھا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande