موزمبیق کے ساتھ تجارت کرے گا بھارت ، توانائی اور دفاعی تعاون میں اضافہ کرے گا
ہندوستانی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر ماپوٹو پہنچے ماپوٹو ، 14 اپریل (ہ س)۔ ہندوستان کے وزیر خارج
موزمبیق


ہندوستانی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر ماپوٹو پہنچے

ماپوٹو ، 14 اپریل (ہ س)۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر موزمبیق کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے ہیں۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔

جے شنکر، جو یوگنڈا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد موزمبیق پہنچے، نے صدر سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی۔ انہوں نے تجارت ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ یہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہم نے دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے کے لیے اپنے سیاسی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا ۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے موزمبیق کے دارالحکومت کے اپنے دورے کے دوران میڈ اِن انڈیا ٹرین پر سواری کی اور موزمبیق کے وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ٹرین نیٹ ورک الیکٹرک موبلٹی اور آبی گزرگاہوں کے رابطے کو بڑھانے میں ہندوستان کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ موزمبیقن کے وزیر ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن اور موزمبیقن پورٹ اینڈ ریل اتھارٹی کے صدر میٹیوز مگالا کے ساتھ گرین ٹرانسپورٹ کی بات چیت ہوئی۔ اس دوران ٹرین نیٹ ورک کی توسیع ، برقی نقل و حرکت اور آبی گزرگاہوں کے رابطے پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کی اور ماپوٹو میں شری وشومبھر مہادیو مندر میں پوجا کی۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande