اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملہ: آین سیل کے ذریعے لی گئی رشوت کی رقم تقریباً سو کروڑ
کولکاتا، 22مارچ (ہ س)۔ اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں حال ہی میںگرفتار کیے گئے آین سیل کے گھر چھاپ
Teachers appointment: Bribe taken Ayan is 100 crores


کولکاتا، 22مارچ (ہ س)۔ اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملے میں حال ہی میںگرفتار کیے گئے آین سیل کے گھر چھاپے میں کئی چونکا دینے والے دستاویزات سامنے آئے ہیں۔ مرکزی ایجنسی ای ڈی نے بتایا ہے کہ اکیلے آین نے 100 کروڑ روپے کی نوکری فروخت کی تھی۔ وہ بھی صرف دو پرائمری ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) میں۔ مرکزی ایجنسی کے مطابق، آین نے 2012 اور 2014 میں منعقدہ پرائمری ٹیچر اہلیت ٹیسٹ میں اکیلے 100 کروڑ روپے اکٹھے کیے تھے۔

اسی معاملے میں گرفتار ایک اور ترنمول لیڈر کونتل گھوش نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے۔ شانتنو اور آین سیل دونوں پرائمری ایجوکیشن کونسل کے سابق چیئرمین مانک بھٹاچاریہ کے لیے بہت خاص رہے ہیں۔ دونوں نے مل کر رقم کی وصولی کی اور مانک بھٹاچاریہ تک پہنچایا۔ وہاں سے اس فہرست میں نوکری دینے کا اتفاق ہوا جو آین سیل نے بھیجتی تھی۔ ای ڈی کے اہلکار اس بارے میں مزید معلومات کے لیے آین سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتہ سے پیر کی صبح تک آین کے گھر پر مسلسل چھاپے مارے گئے۔ اس دوران نہ صرف اساتذہ کی تقرری بلکہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں تقرری سے متعلق دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں، جس کو لے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande