سوئس اوپن: پہلے راونڈ میں ہار کر باہر ہو گئی گایتری گوپی چند اور ٹریسا جولی کی جوڑی
بازل، 22 مارچ (ہ س)۔ گزشتہ ہفتے برمنگھم میں آل انگلینڈ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی گایتری گوپ
Swiss Open: Gayatri and Tressa eliminated in 1st round


بازل، 22 مارچ (ہ س)۔ گزشتہ ہفتے برمنگھم میں آل انگلینڈ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی گایتری گوپی چند اور تریشا جولی کی ہندوستانی خواتین کی بیڈمنٹن جوڑی منگل کو سوئس اوپن 2023 کے پہلے راونڈ میں باہر ہوگئی۔

گایتری گوپی چند اور تریشا جولی کو انڈونیشیا کی اپریانی راہیو اور سیتی فادیا سلوا رامادھنتی کی دوسری سیڈڈجوڑی سے 21-14، 21-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل، مالویکا بنسوڑ نے خواتین کے سنگلز کوالیفائر میں امریکہ کی لارین لیم کو 21-17، 21-7 سے شکست دے کر مین ڈرا میں داخلہ حاصل کیا۔

ایک اور کوالیفائنگ میچ میں، آکرشی کشیپ کو مین ڈرا میں بائی ملی۔ دریں اثنا، ہندوستان کی تجربہ کار ڈبلز کھلاڑی اشونی پونپا اس دن اپنے مکسڈ ڈبلز اور خواتین کے ڈبلز کوالیفکیشن میچوں میں ہار گئیں۔

مکسڈ ڈبلز کوالیفائر میں اشونی پونپا، سمیت بی ریڈی کی جوڑی کو چینی تائپے کے چیو سیانگ۔ چیہ اور لن جاو¿ من سے 22-20، 21-12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خواتین کے ڈبلز کوالیفائر میں اشونی پونپا اور تنیشا کرسٹو کو چین کی ڈو یو اور زیا یو ٹنگ سے 21-19، 21-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، این سکی ریڈی اور آرتی سارہ سنیل کی ڈبلز جوڑی نے لارین لام اور پاولا لن کاو ہوک کی امریکی جوڑی کو ایک سخت مقابلے میں 21-15، 15-21، 21-18 سے شکست دے کر مین ڈرا میں جگہ بنائی۔

مردوں کے سنگلز کوالیفائرز میں میرابا لوانگ میسنم اور پریانشو راجاوت مین ڈرا کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ میرابا نے پہلے راو¿نڈ میں اسپین کے لوئس اینرک پینالور کو 21-16، 21-16 سے شکست دی، وہ اگلے راو¿نڈ میں ہالینڈ کے جوران کیویکیل سے 13-21، 25-23، 20-22 سے ہار گئیں۔ پریانشو کو پہلے راو¿نڈ میں چائنیز تائپے کے چیا ہاو¿ لی سے 21-7، 21-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر میچوں میں، روہن کپور اور سمیت بی ریڈی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی ملائیشیا کے بون شن یوان-ونگ ٹائین سی کے ہاتھوں 21-15، 22-20 سے ہارنے کے بعد کوالیفائر میں باہر ہو گئی۔

مکسڈ ڈبلز میں، روہن کپور نے این سکی ریڈی کے ساتھ مل کر پیٹرک شیل اور فرانسسکا وولکمین کی جرمن جوڑی کو 21-17، 15-21، 21-18 سے شکست دے کر مین ڈرا میں داخلہ لیا۔

مینز ڈبلز میں ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا کی جوڑی کو مین ڈرا کے پہلے راونڈ میں جاپان کے اکیرا کوگا اور تاچی سائتو سے 21-17، 18-21، 11-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande