دریائے چناب کے اوپر زیر تعمیر ریلوے ٹریک پر آزمائشی طور ٹرین چلائی گئی ۔
جموں ،22 مارچ (ہ س)،جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ادھم پور ،سری نگر بارہمولہ ریل لنک پر دریائے چناب
دریائے چناب کے اوپر زیر تعمیر ریلوے ٹریک پر آزمائشی طور ٹرین چلائی گئی ۔


جموں ،22 مارچ (ہ س)،جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ادھم پور ،سری نگر بارہمولہ ریل لنک پر دریائے چناب کے اوپر زیر تعمیر بلند ترین ریلوے ٹریک پر منگل کے روز ایک چھوٹی ٹرین آزمائشی طور پر چلائی گئی ۔بکل سرے سے چھوٹی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ چھوٹی ریل گاڑیاں دو سال تک اس ٹریک پر چلائی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ٹرین جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر پٹری پر پہلے دن کامیاب رہی اور امکان ہے کہ اس ماہ کے تیسرے ہفتے تک ٹریک مکمل ہو جائے گا۔ کام کی تکمیل کے بعد ادھم پور ،سرینگر-بارہمولہ ریل لنک ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ریلوے ٹریک پر پُل تقریباً 1,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی تاریخ میں کسی بھی ریلوے پروجیکٹ کو درپیش سول انجینئرنگ کے لئے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔ 111 کلومیٹر کا ٹریک مکمل ہو جانے کے بعد سری نگر جانے والی ٹرین بغیر کسی رکاوٹ کے کنیا کماری پہنچ سکتی ہے۔ریلوے کے اس قومی منصوبے کو سال 2002 میں منظوری دی گئی تھی اس ریلوے منصوبے کی بارہمولہ سے ادھم پور تک 272 کلومیٹر کی لمبائی ہے جو وادی کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑتا ہے۔ جبکہ 25 کلومیٹر طویل ادھم پور - کٹرا سیکشن جولائی 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ جبکہ 118 کلومیٹر طویل قاضی گنڈ-بارہمولہ سیکشن اکتوبر 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ اسی طرح 18 کلومیٹر طویل بانہال-قاضی گنڈ سیکشن جون 2013 میں شروع کیا گیا تھا۔اور ریاسی ضلع میں بکل اور کُری کے درمیان ریلوے پَل بنایا گیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے مطابق یہ پل سیسمک زون چار کے تحت آتا ہے۔ جب پل کی تعمیر 2002 میں شروع ہوئی تھی، اس پل کو ریل رابطے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا تھا۔ جب کہ اس میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف حفاظتی اقدامات بھی ہیں، یہ پل 8 شدت کے زلزلوں اور زیادہ شدت کے دھماکوں کو برداشت کر سکتا ہے۔دنیا کےسب سے اونچے ریلوے پل کو بنانے کے لیے تقریباً 300 انجینئرز اور 1,300 کارکنوں نے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ اس پل کو کل 27949 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے اور اس کی لمبائی 1315 میٹر ہے۔ یہ 28,660 میٹرک ٹن اسٹیل سے بنا ہے۔ پل کی کارآمد زندگی لگ بھگ 120 سال ہے۔ اس وقت کشمیر سے ریلوے لنک بنیادی طور پر ادھم پور سے کٹرا تک 25 کلومیٹر سیکشن ہے۔ اور وادی میں بانہال سے قاضی گنڈ تک 18 کلومیٹر لائن اور پھر 118 کلو میٹر قاضی گنڈ سے بارہمولہ تک ہے۔اصغر/ہندوستھان سماچار

/سلام


 rajesh pande