پونے ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری ، انتظامیہ الرٹ
ممبئی ، 22 مارچ (ہ س)۔ پونے ایئرپورٹ پر مسافروں کے بیگ سے قیمتی سامان چوری ہونے کا معاملہ سامنے آی
پونے ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چوری ، انتظامیہ الرٹ


ممبئی ، 22 مارچ (ہ س)۔

پونے ایئرپورٹ پر مسافروں کے بیگ سے قیمتی سامان چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کچھ مسافروں نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ پونے ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مسافروں کے سامان کی چوری کے واقعات کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہے۔ ایسے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دراصل جارج پال ایک غیر ملکی مسافر جو 19 مارچ کو پونے ہوائی اڈے پر اترا تھا نے ٹویٹ کیا ،’ میں آج ( 19 مارچ) پونے ہوائی اڈے پر اترا۔ جب میں اپنا سامان لینے گیا تو میں نے دیکھا کہ میرے بیگ کے تالے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ سامان بھی ادھر ادھر تھا۔ میں نے اس کی شکایت ایئر لائن کے عملے سے کی۔ انہوں نے فوراً مجھے 700 روپے کا واو¿چر پیش کیا لیکن جو ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا۔ کیونکہ ، مجھے دو دن بعد پونے ہوائی اڈے سے دوبارہ سفر کرنا ہے۔ انڈیگو ایئر لائنز نے پال کے ٹویٹ کا نوٹس لیا ہے۔ آپ کے ساتھ جو ہوا اس پر ہمیں افسوس ہے۔ براہ کرم ہمیں واقعے کی تحقیقات کے لیے مناسب وقت دیں اور ہم آپ کو اس بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ 19 مارچ کو پونے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ ایک خاتون نے دبئی سے پونے کا سفر اسپائس جیٹ کے ذریعے کیا۔ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس کے بیگ سے اس کا قیمتی سامان اور کچھ رقم چوری کر لی گئی۔ خاتون نے اس بارے میں شکایت کی ہے۔ خاتون نے پوسٹ کیا ’ پونے ایئرپورٹ پر کام کرنے والا عملہ مسافروں کے سامان کو اسکین کرنے کے نام پر لوٹ رہا ہے۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ، جب تک تم اپنی قبر تک نہیں پہنچو گے تمہاری زندگی پریشانیوں سے بھری رہے گی۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، پونے کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر ایئر لائنز کے آپریشنز کی نگرانی اور معائنہ کرتے ہیں لیکن سامان کے ٹوٹنے اور چوری کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ ان ایئر لائنز کے گراو¿نڈ اسٹاف کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ تاہم ہم مسافروں کی طرف سے کی گئی ہر شکایت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande