گلوبل بازار سے مثبت اشارے، ایشیائی بازارو میں بھی تیزی
گلوبل بازار سے مثبت اشارے، ایشیائی بازارو میں بھی تیزی نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ عالمی مارکیٹ سے آج
عالمی مارکیٹ سے مثبت اشارے، ایشیائی بازارو میں بھی تیزی


گلوبل بازار سے مثبت اشارے، ایشیائی بازارو میں بھی تیزی

نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ عالمی مارکیٹ سے آج مسلسل دوسرے روز مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ کے تینوں انڈیکس پچھلے تجارتی سیشن کے دوران ایک فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ اسی طرح یورپی بازار 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ایشیائی بازاروں میں آج مضبوطی کا رجحان ہے۔ ایشیا کے تمام بازار سبز نشان میں اضافے کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پچھلے تجارتی سیشن میں امریکی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 1.58 فیصد تک کی تیزی درج کی گئی۔ ڈاؤ جونز 316.02 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد اچھل کر 32,560.60 کی سطح بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 51.30 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 4,002.87 کی سطح پر گزشتہ سیشن کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 184.57 پوائنٹس یعنی 1.58 فیصد اضافے کے ساتھ 11,860.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہونے میں کامیاب رہا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یوایس فیڈرل ریزرو آج ہی نئی شرح سود کا اعلان کر سکتا ہے۔ یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ پہلے کے خدشات کے برعکس اس بار یوایس فیڈرل ریزرو شرح سود میں صرف 0.25 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔ حالانکہ پہلے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ معیشت کی رفتار کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود میں 0.50 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چند روز قبل امریکی اور یورپی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے بینکنگ بحران کے باعث امریکی فیڈرل ریزرو شرح سود میں معمولی اضافہ کرکے ہی اپنے نتائج جاننے کی کوشش کر سکتا ہے۔

یورپی منڈیاں بھی آخری تجارتی سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہیں۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 132.37 پوائنٹس یعنی 1.76 فیصد اضافے کے ساتھ 7,536.22 پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے اپنا تجارتی سیشن 99.77 پوائنٹس یعنی 1.40 فیصد اضافے کے ساتھ 7,112.91 پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 261.96 پوائنٹس یعنی 1.72 فیصد اضافے کے ساتھ 15,195.34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں بھی آج صبح سے ہی ہریالی چھائی ہوئی ہے۔ ہندوستان سمیت ایشیا کی تمام بڑے بازار مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں تجارت کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایس جی ایکس نفٹی 0.17 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 17,173 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

وہیں نکئی انڈیکس نے 1 دن کی بندش کے بعد آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ یہ انڈیکس 555.73 پوائنٹس یعنی 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 27.501.40 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا نظر آرہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 376.64 پوائنٹس یعنی 1.96 فیصد اضافے کے ساتھ 19,635.40 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس بھی اب تک کے کاروبار میں 1.55 فیصد کی سبقت کے ساتھ 3,223.03 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 220.09 پوائنٹس یعنی 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ 15,733.54 پوائنٹس کی سطح پر بنا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کوسپی انڈیکس 1.04 فیصد اچھل کر 2,413.07 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 79.12 پوائنٹس یعنی 1.18 فیصد اضافے کے ساتھ 6,691.61 پوائنٹس کی سطح پر، سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.36 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 1,582.87 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.25 پوائنٹس یعنی 3,263.85 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande