تجربہ کار محمد نبی کی پاکستان کے خلاف ٹی ۔20 سیریز کے لیے افغانستان کی ٹیم میں واپسی
کابل، 22 مارچ (ہ س)۔ پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ۔20سیریز کے لیے تجربہ کار آل راو¿نڈر اور
Nabi returns to Afghan squad for T20 against Pakistan


کابل، 22 مارچ (ہ س)۔ پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ۔20سیریز کے لیے تجربہ کار آل راو¿نڈر اور سابق کپتان محمد نبی کی افغانستان کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

نبی نے گزشتہ سال ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور گزشتہ ماہ یو اے ای کے خلاف سیریز کے لیے بھی انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ ان کی عمر کے پیش نظر ان کے بین الاقوامی کیریئر پر سوالات اٹھنے لگے تھے لیکن 38 سالہ آل راو¿نڈر کو اب 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلی جانے والی سیریز کے لیے واپس بلا یا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے اس سیریز کے لیے اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور رحمت شاہ کو ڈراپ کرتے ہوئے ان کیپڈ اوپنر صدیق اللہ اتل کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ نجات مسعود اور ظہیر خان، جو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے، اس بار ننگیال کروتی کے ساتھ ریزرو کھلاڑی ہیں۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سی ای او نصیب خان نے کہا ” ہماری ٹیم تربیتی کیمپ میں سخت محنت کر رہی ہے اور سلیکٹرز نے سیریز کے لیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ہمارے ملک کا سربلند کرے گی۔ ہم اپنی ٹیم کو سیریز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جیت حاصل کریں گے“۔

انہوں نے مزید کہا،”اس کے علاوہ، ہم دو بہترین ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ دونوں ممالک کے پرجوش شائقین ہیں جو جوش اور فخر کے ساتھ اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پڑوسی ہونے کے ناطے، ہم ایک خاص رشتے کا اشتراک کرتے ہیں اور ہم نہ صرف اپنی کرکٹ کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں بلکہ دوستی اور کھیل کے جذبے کو بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں“۔

افغانستان کی ٹیم اس طرح ہے: راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زادران، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب اللہ زادران، افسر زازئی، کریم جنت، محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، نور احمد، مجیب الرحمان، فرید احمد، فضل حق فاروقی اور نوین الحق۔


 rajesh pande