گھاس کاٹنے گئی نابالغ سے اجتماعی عصمت دری ، ملزم گرفتار
بھوجپور، 22 مارچ(ہ س)۔ بہار کے بھوجپور میں گھاس کاٹنے گئی نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے
گھاس کاٹنے گئی نابالغ سے اجتماعی عصمت دری ، ملزم گرفتار


بھوجپور، 22 مارچ(ہ س)۔ بہار کے بھوجپور میں گھاس کاٹنے گئی نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی ہے۔ 12 سالہ نابالغ لڑکی گھاس کاٹنے گئی تھی ، اسی دوران لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ اور اس کے اہل خانہ نے گاؤں کے ہی دو نامزد افراد پر الزام لگایا ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے واقعے میں ملوث دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل جانچ کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واقعہ بہورن پور او پی علاقہ کا ہے۔ جہاں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے واقعے اور اس معاملے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا انکشاف بھوجپور کے ایس پی پرمود کمار یادو نے پریس کانفرنس میں دی ۔ پریس کانفرنس کے دوران بھوجپور کے ایس پی نے بتایا کہ 19 مارچ کو بہورن پور او پی علاقے میں گھاس کاٹنے گئی ایک نابالغ لڑکی کو اکیلے پاکر دو لوگ اسے زبردستی ایک سنسان جگہ پر لے گئے اور اس کی عصمت دری کی۔ لڑکی کو کسی کو کچھ نہ بتانے کی دھمکی دے کر دونوں بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔

ادھر واقعہ کے بعدمتاثرہ نے اپنی ماں اور خاندان کے ارکان کوپوری بات بتائی ۔ جس کے بعد متاثرہ لڑکی ماں اپنے ساتھ لے کر تھانہ پہنچی اورعصمت دری واقعے میں ملوث بدمعاش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ ساتھ ہی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے عصمت دری کی واردات کو انجام دینے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیکل جانچ کے بعد پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام


 rajesh pande