تبتی پناہ گزیں کو نیپالی شہریت دلوانے پر پانچ گرفتار
کاٹھمنڈو، 22 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں 500 سے زائد تبتی مہاجرین کو نیپالی شہریت دلانے والے گینگ کے پانچ
تبتی پناہ گزیں کو نیپالی شہریت دلوانے پر پانچ گرفتار 


کاٹھمنڈو، 22 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں 500 سے زائد تبتی مہاجرین کو نیپالی شہریت دلانے والے گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کاٹھمنڈو ویلی کرائم انویسٹی گیشن آفس کی ٹیم نے بدھ کو انہیں مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے ترجمان اور ایس پی سومیندر سنگھ راٹھور کے مطابق، گرفتار کیے گئے پانچوں ملزمان ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر تبتی پناہ گزیں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریت دلاتے تھے۔ شہریت کے لیے ایک شخص سے کم از کم ڈیڑھ لاکھ روپے لیتے تھے۔

راٹھور نے کہا کہ کرشنا بہادر کٹوال گزشتہ چھ سالوں سے اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اس نے تبت کے پانچ سو سے زیادہ پناہ گزیں کو شہریت فراہم کی۔ پولیس کے مطابق کاٹھمنڈو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس میں کام کرنے والے سابق اور موجودہ ملازمین سے بھی ضروری پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کاٹھمنڈو میں بدھسٹ پناہ گزینوں کے کیمپ اور جوا خیل میں تبتی پناہ گزیں کے کیمپ ہیں۔ ان میں سے کچھ نے نیپالی شہریت لے رکھی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande