یوٹیوبر منیش کشیپ سے ای او یو کی پوچھ گچھ جاری، ایک اور ساتھی گرفتار
یوٹیوبر منیش کشیپ سے ای او یو کی پوچھ گچھ جاری، ایک اور ساتھی گرفتار پٹنہ، 22 مارچ (ہ س)۔ سوشل میڈیا
یوٹیوبر منیش کشیپ سے ای او یو کی پوچھ گچھ جاری ، ایک اور ساتھی گرفتار


یوٹیوبر منیش کشیپ سے ای او یو کی پوچھ گچھ جاری، ایک اور ساتھی گرفتار

پٹنہ، 22 مارچ (ہ س)۔ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر منیش کشیپ سے ای او یو کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس دوران منیش کشیپ کا ایک اور ساتھی پولیس گرفت میں آگیا ہے۔

منیش کی گرفتاری کے بعد تحقیقاتی ایجنسیاں اس کے ساتھیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اب بھی منیش کشیپ کے کئی ساتھی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا رہے ہیں اور تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ای او یو کی تحقیقات کا دائرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں کئی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ای او یو ان لوگوں کی بھی شناخت کر رہی ہے جو منیش کے ساتھی رہے ہیں۔ اس ضمن میں منیش کشیپ کے ایک اور ساتھی ناگیش سمراٹ کو ای او یو نے گرفتار کیا ہے۔ ناگیش کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیج دیا جائے گا۔ ناگیش منیش کشیپ کا ساتھی تھا۔ اب وہ سوشل میڈیا پر منیش کشیپ کے حق میں مہم چلا رہا تھا۔

اس کے ساتھ ہی منیش کشیپ پر کئی کوچنگ اداروں کے ساتھ لین دین کے الزامات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ای او یو کی ٹیم نے کئی تعلیمی اداروں پر بھی چھاپہ ماری کی اور وہاں سے دستاویزات جمع کئے۔ اب ان دستاویزات کی بنیاد پر منیش سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح ہو کہ تمل ناڈو پولیس منیش کشیپ سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے اور تمل ناڈو کے ایک ڈی ایس پی انسپکٹر کے علاوہ ان کے ساتھیوں کی ٹیم پٹنہ پہنچی ہے۔ تمل ناڈو پولیس منیش کشیپ کو بھی ریمانڈ پر لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای او یو کی انکوائری میں منیش نے کئی بڑے لیڈروں سے رابطے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے تمل ناڈو معاملے میں اپنی غلطی کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔ اسی دوران گرفتاری کے بعد اس کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ روتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

واضح ہو کہ منیش کشیپ کے خلاف صرف بتیا میں 7 معاملہ درج ہیں۔ پورے بہار میں اس کے خلاف 14 سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ منیش کشیپ کے خلاف تمل ناڈو میں 13 مقدمات درج ہیں۔ بتیا کے ایس پی اوپیندر ناتھ ورما کے مطابق منیش کشیپ اے پر آئی پی سی کی دفعہ 153، 153 ( اے)، 153 ( بی)، 505 (1) ( بی)، 505 (1) (سی) ، 468، 471 اور 120 ( بی) دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف درج 1 یا 2 مقدمات کو چھوڑ کر باقی تمام مقدمات ناقابل ضمانت ہیں۔

ہندوستھان سماچار/افضل

/شہزاد


 rajesh pande