اونتی پورہ حادثہ ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 6
سرینگر، 22 مارچ (ہ س)۔ پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور مزدور
اونتی پورہ حادثہ ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 6


سرینگر، 22 مارچ (ہ س)۔

پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی۔پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے علی حسن انصاری سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واضح رہے گزشتہ ہفتہ کو اونتی پورہ علاقہ میں سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس سلسلے میں حکومت نے پہلے ہی حادثے میں مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔۔ہندوستھان سماچار

/محمد


 rajesh pande