وزیراعظم کے خلاف پوسٹر لگانے پر 100 ایف آئی آر درج، 6 گرفتار
نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ دہلی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹروں کے سلسلے می
وزیراعظم کے خلاف پوسٹر لگانے پر 100 ایف آئی آر درج، 6 گرفتار 


نئی دہلی، 22 مارچ (ہ س)۔ دہلی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹروں کے سلسلے میں 100 ایف آئی آر درج کی ہیں اور 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ پوسٹر، جن پر مودی مخالف نعرے درج تھے، دہلی کے مختلف علاقوں میں پارکوں، بازاروں اور کالونیوں کی دیواروں پر چسپاں کیے گئے تھے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی دیپیندر پاٹھک نے کہا کہ پوسٹروں پر پرنٹنگ پریس کی تفصیلات نہیں تھیں۔ تمام ایف آئی آر پرنٹنگ پریس ایکٹ اور پراپرٹی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے دفتر سے نکلنے والی ایک وین کو روک لیا گیا ہے۔ کچھ پوسٹرز قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

دہلی پولیس فی الحال اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ یہ پوسٹر کس کی ہدایت پر لگائے گئے اور ان کا مقصد کیا تھا۔ دہلی پولیس کی ٹیم گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ان سے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پوسٹروں کے پیچھے عام آدمی پارٹی یا کسی دوسری اپوزیشن پارٹی کے کون سے لیڈر ہیں۔

دراصل پوسٹر پر پرنٹنگ پریس کی کوئی تفصیل نہیں تھی، اس لیے پولس کا شک پہلے ہی گہرا ہو گیا تھا کہ یہ گمنام پوسٹر کسی سیاسی جماعت نے یا اپنے لیڈروں کے اکسانے پر لگائے ہیں۔ جب بھی کوئی پوسٹر چھاپا جاتا ہے تو اس پر پرنٹنگ پریس کی مکمل تفصیلات درج کی جاتی ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر معلوم کیا جا سکے کہ یہ پوسٹرز کہاں چھاپے گئے ہیں، لیکن جب کوئی بددیانتی سے ایسا کرتا ہے تو اس پر پرنٹنگ کی تفصیلات درج نہیں کرتے تاکہ پولیس پوسٹر چھاپنے والے شخص تک آسانی سے نہ پہنچ سکے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande