22 مارچ کی تاریخ ملک اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ 1739میں اسی تاریخ کو دہلی میں فارس(اب ایران) کی فوج نے دھاوا بولا تھا۔ دراصل مارچ 1739میں بادشاہ نادر شاہ نے بھارت پر اچانک حملہ کردیا۔ کرنال میں ہوئی لڑائی میں مغل فوج بری طرح سے شکست کھا گئی۔ اس کے بعد نادر شاہ کا دہلی پر قبضہ ہوگیا۔ اس کے لال قلعہ پہنچنے کے بعد دہلی میں فساد بھڑک گئے اور لوگوں نے اس کی فوج کے کئی سپاہیوں کو ماردیا۔ اس سے ناراض نادر شاہ نے دہلی میں قتل عام کا حکم دیا۔ اس کے بعد پرانی دہلی کے کئی علاقوں میں اس کی فوج نے عام لوگوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس واقعہ کو تاریخ میں قتل عام کے طور پر جانا جاتا ہے۔
اہم واقعات
1890 : رام چندر چٹرجی پیراشوٹ سے اترنے والے پہلے بھارتی شخص بنے۔
1942 : سراسٹیفرڈ کرپس کی قیادت میں کرپس مشن بھارت پہنچا۔
1942 : دوسری جنگ عظیم کے دوران، جاپان کی بحریہ اور فضائیہ نے پورٹ بلیئر میں قدم رکھا۔
1947 : لارڈ ماو¿نٹ بیٹن آخری وائسرائے کے طور پر ہندوستان آئے۔
1964 : کلکتہ میں پہلی ونٹیج کار ریلی کا انعقاد۔
1969 : بھارتیہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن لمیٹڈ کا افتتاح۔
1977 : ایمرجنسی کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کی زبردست شکست۔ وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ کو پیش کیا۔
1993 : پہلی بار پانی کا عالمی دن منایا گیا۔
1995 : روسی خلا باز ویلری پیلیاکوف ساڑھے چودہ ماہ کے ریکارڈ خلائی سفر کے بعد زمین کے لیے روانہ ہوئے۔
1999 : بھارتی شیکھر کپور کی فلم الزبتھ نے بہترین میک اپ کا آسکر جیتا۔
1999 : اردن کے شاہ عبداللہ نے باضابطہ طور پر اپنی اہلیہ شہزادی رانیہ کا نام ملکہ رکھا۔
2003 : پاکستان حکومت نے عراق پر امریکی حملے کے مدنظر سیف سیل مقابلہ معطل کردیا
2007 : پاکستان نے حتف 7 میزائل کا تجربہ کیا۔
پیدائش
1877 : ہندوستانی صنعت کار ٹی وی سندرم آئینگر۔
1882 : اردو صحافی اور سماج سدھارکھ منشی دیانارائن نگم۔
1885 : ہندوستانی آثار قدیمہ کے سائنسدان غلام یزدانی
1893 : چٹ گاوںبغاوت کی قیادت کرنے والے سوریا سین
1922 : ہندوستانی آزادی پسند چنتامنی پانی گرہی۔
1929 : آسام کے سابق گورنر انیسیتی رگھویر
موت
1971 : مجاہد آزادی ہنومان پرساد پودار
1977 : کیرالہ کے مشہور کمیونسٹ رہنمااے کے گوپالن
2000 : ناگالینڈ کے سابق وزیر اعلی واموزو فیساو¿
2007 : ہندوستانی فلسفی اپپالوری گوپال کرشنامورتی۔
2021 : تجربہ کار اسکرین رائٹر ساگر سرحدی
دن
پانی کا عالمی دن
ہندوستھان سماچارمحمدخان