خالصتان حامی امرت پال سنگھ فرار اعلان
جالندھر (پنجاب)، 19 مارچ (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے 'وارث پنجاب دے سربراہ، خالصتان حامی علیحدگی پسند امر
خالصتان حامی امرت پال سنگھ فرار اعلان


جالندھر (پنجاب)، 19 مارچ (ہ س)۔

پنجاب پولیس نے 'وارث پنجاب دے سربراہ، خالصتان حامی علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کو فراراعلان کرکے اس کی دو کاریں ضبط کر لی ہیں۔ اس کے ہتھیاروں کی قانونی حیثیت کی جانچ کر رہی ہے۔

ان کی گرفتاری کو لیکر کل دن بھر قواعد جاری رہی۔ دیر رات واضح ہو گیا کہ اس کے سات ساتھیوں کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا ہے، جب کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کل سے ریاست بھر میں اس کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب میں سیکورٹی کے پیش نظر آج دوپہر تک انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

امرت پال سے جڑے 78 لوگوں کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ریاست بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک سال قبل دبئی سے واپس آنے والا امرت پال خالصتان حامی ہے اور واپسی کے بعد سے لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی کا مجرم دیپ سدھو کی تنظیم وارث پنجاب دے کو چلا رہا تھا۔ انہوں نے چند دنوں میں سدھو موسی والا کی برسی پر ایک بڑا پروگرام منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا۔ اس طرح وہ پنجاب میں خالصتانی تحریک کو پھر سے ہوا دے رہا تھا۔ اس کے ایک ساتھی کو چھڑانے کے لیے اس کی قیادت میں جس طرح تھانہ اجنالہ کامحاصرہ کیا گیا تھا، اس سے بھی پنجاب پولیس اور حکومت کی تشویش میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande