بارہمولہ میں جبراً وصولی کرنے والے پانچ گرفتار
بارہمولہ میں جبراً وصولی کرنے والے پانچ گرفتار سرینگر، 18 مارچ (ہ س)۔ بارہمولہ پولیس نے شالٹینگ شیری
گرفتار لٹیروں کی تصویر


بارہمولہ میں جبراً وصولی کرنے والے پانچ گرفتار

سرینگر، 18 مارچ (ہ س)۔ بارہمولہ پولیس نے شالٹینگ شیری میں بلیک میلنگ، دھمکیاں دینے اور جبرآ وصولی میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ان سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تھانہ شیری کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی جس میں اس نے بتایا تھا کہ 27 فروری 2023 کو وہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ شالٹینگ شیری پہنچنے پر مبینہ طور پر منشیات کے عادی پانچ افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اس سے بیس ہزار روپے چھین لیے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کیس زیر نمبر 18/2023 کو تھانہ شیری میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ بارہمولہ پولیس نے سخت کوششوں کے بعد تمام پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے نام ناصر احمد ڈار ولد محمد امین ولد شالٹینگ شیری، ارشاد احمد ملہ ولد غلام دین، عمر اکبر گنائی ولد محمد اکبر، تجمل بشیر ملہ ولد بشیر احمد اور وسیم احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ ساکنان شیری بارہمولہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے بیس ہزار روپے کی لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد ہوئی تھی۔ انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande