گاندربل پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، سائیکوٹراپک مادہ برآمد
گاندربل پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، سائیکوٹراپک مادہ برآمد سرینگر، 18 مارچ (ہ س)۔ معاشرے
گرفتار منشیات فروش کی تصویر


گاندربل پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، سائیکوٹراپک مادہ برآمد

سرینگر، 18 مارچ (ہ س)۔ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے گاندربل پولیس نے پولیس اسٹیشن کھیربھوانی کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو نشہ آور کیپسول کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی جس کی قیادت ایس ایچ او تھانہ کھیربھوانی انسپکٹر مدثر زورو کر رہے تھے، نے گشت کے دوران بھوگو رامپورہ نزدیک سالورہ میں ایک شخص کو روکا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ممنوعہ سپاسمو پرکسیون گولیوں کی 18 اسٹرپس برآمد کر کے موقع پر قبضے میں لے لی گئیں۔

ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنی شناخت شوکت احمد بھٹ ولد غلام محمد بھٹ ساکن وانی پورہ سالورہ گاندربل کے طور پر ظاہر کی۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 14/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ کھیربھوانی میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گاندربل پولس کی تیز رفتار کارروائی کو عام لوگوں نے سراہا ہے۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande