دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسم نے انگڑائی لی
نئی دہلی، 18 مارچ ( ہ س)۔ دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے شمال مغربی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم ک
دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسم نے انگڑائی لی


نئی دہلی، 18 مارچ ( ہ س)۔

دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے شمال مغربی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم کامزاج بدل گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔ آج کئی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے نیچے پہنچ گیا ہے۔

دہلی-این سی آر

دہلی-این سی آر کے کچھ حصوں میں ہفتہ کی سہ پہر بارش ہوئی۔ اس دوران بعض مقامات پر اولے بھی گرے۔ دہلی-این سی آر میں صبح سے ہی ابر آلود اور تیز ہوا چل رہی تھی۔ لیکن دوپہر کے وقت بارش سے موسم کا موڈ بدل گیا۔ لوگ بھی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ دہلی میں بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی بھی جمع ہوگیا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، دہلی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس بے موسم بارش سے باغبانی کی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی آر میں اگلے دو دنوں تک ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 20 مارچ تک مطلع ابر آلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

ملک کے دیگر حصے

محکمہ موسمیات کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے شمال مغربی راجستھان اور آس پاس کے علاقوں میں کم دباو¿ کا علاقہ بن گیا ہے۔ وہیں ایک ٹرف شمال مغربی راجستھان سے شمالی بہار کی طرف چل رہی ہے اور ایک اور ٹرف/ہوا کی خرابی جنوبی اندرونی کرناٹک سے جھارکھنڈ تک چل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ساحلی آندھرا پردیش، کیرالہ، شمالی داخلہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں چند مقامات پر بھاری بارش ہوئی۔ جب کہ اتراکھنڈ، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات خطہ، مراٹھواڑہ، رائلسیما اور شمالی اندرونی کرناٹک میں ژالہ باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 مارچ تک شمال مغربی اور مغربی ہندوستان میں بارش، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 18 اور 19 مارچ کے درمیان وسطی مغربی اور جنوبی ہندوستان میں بارش کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande