ایم پی کے بالاگھاٹ میں ٹرینر چارٹر طیارہ گر کر تباہ، دو ٹرینی پائلٹوں کی موت
بالاگھاٹ، 18 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے کرنا پور تھانہ علاقے کے تحت گاؤں بھکوٹولہ
ایم پی کے بالاگھاٹ میں ٹرینر چارٹر طیارہ گر کر تباہ، دو ٹرینی پائلٹوں کی موت


بالاگھاٹ، 18 مارچ (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے کرنا پور تھانہ علاقے کے تحت گاؤں بھکوٹولہ کے گھنے جنگل میں ہفتہ دوپہر ایک ٹرینر چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار دو پائلٹوں کی موت ہونے کی خبر ہے جس میں ایک پائلٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ پتھروں کے درمیان ایک کی جلی ہوئی لاش بھی نظر آ رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نکسل) آدتیہ مشرا نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ کرنا پور کے بھکوٹولہ میں ایک ٹرینر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ پولیس فورس موقع کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے ویڈیو فوٹیج میں ملبے میں ایک شخص کی لاش دکھائی دے رہی ہے۔ مرنے والوں کے نام، طیارہ کہاں جا رہا تھا اور طیارہ گرنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس کے پاس بھی اس حوالے سے ابھی تک پختہ معلومات نہیں ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آدتیہ مشرا نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے گوندیا ضلع میں چلنے والے فلائی اسکول کا ہے، جس کے ٹرینر چارٹر طیارے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ موقع پر گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی موقع پر موجود پولیس افسران اور ٹیم کے ذریعہ جانچ کی جا رہی ہے۔

بالاگھاٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ نے بتایا کہ اس میں ایک پائلٹ تھا۔ ان کے ساتھ ایک خاتون ٹرینی پائلٹ بھی تھیں۔ ایک شخص کی لاش جلتی دکھائی دے رہی ہے۔ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ یہ طیارہ مہاراشٹر کے گوندیا ضلع کے برسی ہوائی اڈے کا تربیتی طیارہ تھا۔ یہ بالاگھاٹ ضلع کی سرحد میں گرا ہے۔ حادثے کی جگہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ہے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande