سوامی دیانند سرسوتی ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ: پرتھم گوسائیں کی اننگ سے جیتاووکیشنل
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ مین آف دی میچ پرتھم گوسائیں(47گیندوں پر 81رن) کی اننگ سے کالج آف ووکیشنل
سوامی دیانند سرسوتی ٹی-20 کرکٹ ٹورنامنٹ: پرتھم گوسائیں کی اننگ سے جیتاووکیشنل


نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔

مین آف دی میچ پرتھم گوسائیں(47گیندوں پر 81رن) کی اننگ سے کالج آف ووکیشنل اسٹڈیز نے پرتھم سوامی دیانند سرسوتی ڈے ۔نائٹ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں شری گرو نانک دیو خالصہ کالج کو 4گینڈ باقی رہتے ہوئے شکست دی ۔

ایک اور میچ میں ذاکر حسین کالج نے آئی جی آئی پی ایس ایس کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

پی جی ڈی اے وی کالج گراو نڈ میں خالصہ کالج نے ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 158 رن بنائے۔ شیونش نے 62 گیندوں میں 85 رن بنائے۔ ووکیشنل کالج نے 19.2 اوور میں 164 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

دوسرے میچ میں آئی جی آئی پی ای ایس ایس کو 109 رن تک روک کر ذاکر حسین کالج نے 112 رن کا ہدف 18.2 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ابھینو گیلوترا نے 53 گیندوں پر 56 رن بنائے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ


 rajesh pande