فلم اداکارہ روینا ٹنڈن پہنچیں بھوجپور شیو مندر
رائسین، 18 مارچ (ہ س)۔ فلم اداکارہ روینا ٹنڈن جمعہ کی شام اپنی بیٹی کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ بھوجپ
فلم اداکارہ روینا ٹنڈن پہنچیں بھوجپور شیو مندر


رائسین، 18 مارچ (ہ س)۔

فلم اداکارہ روینا ٹنڈن جمعہ کی شام اپنی بیٹی کے ساتھ عالمی ثقافتی ورثہ بھوجپور شیو مندر پہنچیں۔

جانکاری کے لیے بتادیں کہ اداکارہ روینا ٹنڈن اپنی بیٹی کے ساتھ بھوجپور پہنچیں اور بیٹی راشا کی فلم کی کامیابی کے لیے بھولے ناتھ سے پرارتھنا کی۔ اداکارہ روینا ٹنڈن عالمی ثقافتی ورثہ بھوجپور شیو مندر میں عقیدت میں ڈوبی نظر آئیں۔ انہوں نے بھگوان بھولے ناتھ کے شیولنگ کے درشن کیے اور متھا ٹیکا۔

کئی لوگوں نے روینا ٹنڈن کے ساتھ سیلفی بھی لی۔ روینا ٹنڈن اپنی بیٹی کی آنے والی فلم ’’آزاد‘‘ کی شوٹنگ کے لیے یہاں پہنچی ہیں۔ فلم میں اجے دیوگن کا بھانجہ بھی مرکزی کردار میں ہے۔

بتادیں کہ فلم آزاد کی شوٹنگ یہاں بھوپال اور آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 20 دن تک جاری رہے گی۔ شائقین فلم اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بے تاب نظر آئے۔

ہندوستھان سماچار//محمد


 rajesh pande