اے بی ڈویلیئرس ،کرس گیل کے ذریعہ پہنے جانے والے جرسی نمبر17اور333کوریٹائر کرے گی آر سی بی
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) جرسی نمبر 17 اور 333 کو ریٹائر کرے گی جسے
اے بی ڈویلیئرس ،کرس گیل کے ذریعہ پہنے جانے والے جرسی نمبر17اور333کوریٹائر کرے گی آر سی بی


نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) جرسی نمبر 17 اور 333 کو ریٹائر کرے گی جسے اے بی ڈی ویلیئرس اور کرس گیل پہنتے تھے۔ کرکٹ کے دو لیجنڈز - گیل اور ڈی ویلیئرز کو 26 مارچ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہال آف فیم میں شامل کیا جائے گا۔

آر سی بی نے ٹویٹ کیا، جرسی نمبر 17 اور 333 کو اے بی ڈی ویلیئرس اور کرس گیل کے اعزاز میں ہمیشہ کے لیے ریٹائر کر دیا جائے گا کیونکہ ہم آر سی بی کے لیجنڈز کو ہال آف فیم میں شامل کریں گے ۔

جرسی نمبر 17 ڈی ویلیئرس کا مترادف بن گیاتھا، جس نے آر سی بی کے لیے 11 سیزن (2011-2021) کھیلے اور فرنچائز کے لیے 156 میچوں میں 4,491 رن بنائے۔ کرشماتی جنوبی افریقی کرکٹر نے 2015 میں 133 ناٹ آو¿ٹ کے سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ آر سی بی کے لیے 37 نصف سنچریاں اور دو سنچریاں بھی اسکور کیں۔

ڈی ویلیئرس ، جنہوں نے نومبر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، آر سی بی کے لیے ان کا اسٹرائیک ریٹ 152 تھا۔

وراٹ کوہلی کے ساتھ، ڈی ویلیئرز نے آر سی بی کے لیے پانچ 100 پلس پارٹنرشپ اور دو 200 پلس پارٹنرشپ شیئر کیں، جو دنیا کی واحد جوڑی ہے جس کے پاس ایسی دو پارٹنرشپ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے دھماکہ خیز اوپنر کرس گیل نے آر سی بی کے لیے سات سیزن (2011-2017) کھیلے اور ان کی جرسی نمبر 333 مخالف ٹیموں کے لیے سب سے خطرناک ثابت ہوئی۔

2013 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران، جمیکن نے آر سی بی کے لیے 16 میچوں میں 708 رن بنائے، جس میں ناقابل شکست 175 رن بھی شامل تھے۔

گیل نے آر سی بی میں جانے سے پہلے 2009 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ اپنا کام شروع کیا، جہاں ان کاآئی پی ایل فرنچائز کے ساتھ سب سے طویل عرصہ رہا۔ انہیں 2018 میں پنجاب کنگز نے خریدا، جہاں وہ چار سیزن کھیلے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande