خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ بین الاقوا
خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم


خام تیل 73 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی 67 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو راجدھانی دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی بازار میں ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 1.32 ڈالر یعنی 2.32 فیصد کمی کے ساتھ 72.97 ڈالر فی بیرل پر کاروبار رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 1.61 ڈالر یعنی 2.36 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 66.74 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande