وزیر اعظم نے موٹے اناج کو 'شری ان' کا نام دے کر ان کو نیا معنی اور جہت دی: نریندر سنگھ تومر
نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کو نئی دہلی میں عالمی غذائیت سے م


Tomar in Shri Ann 

نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کو نئی دہلی میں عالمی غذائیت سے متعلق اناج (شری ان) کانفرنس سے خطاب کیا ۔افتتاحی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی تھے۔

نریندر سنگھ تومر نے اپنے خطاب میں کہا کہ غذائیت سے بھرپور اناج کا بین الاقوامی سال ( آی وائی ایم )-2023 عالمی پیداوار میں اضافہ، موثر پروسیسنگ اور فصل کے بہتر استعمال اور موٹے اناج کو خوراک باسکٹ کے ایک بڑے جزو کے طور پر فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو بین الاقوامی غذائی سال ( آئی وائی ایم) قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت دیگر مرکزی وزارتوں، تمام ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرموٹے اناج کی پیداوار اور کھپت کو بڑھانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ سبزی خور کھانوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے وقت موٹااناج ایک متبادل خوراک کا نظام فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ ایک متوازن غذا کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ماحول میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔ تومر نے موٹے اناج کو بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا اور افریقہ موٹے اناج کی فصلوں کی پیداوار اور کھپت کے بڑے مراکز ہیں، خاص طور پر بھارت، نائجر، سوڈان اور نائیجیریا موٹا اناج پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں اور ان کی یہ دلی خواہش ہے کہ موٹے اناج دنیا بھر میں کھانے کی ہر تھالی میں فخر کا مقام حاصل کرے۔

موٹا اناج ایشیا اور افریقہ میں اگائی جانے والی پہلی فصلیں تھیں، جو بعد میں دنیا بھر کی ترقی یافتہ تہذیبوں کے لیے خوراک کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر پھیل گئیں۔

اس سے پہلے تومر نے کہا کہ اس نئے سال 2023 کے آغاز پر گیانا کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات ان کے لیے بہت خوشی کی بات رہی اور انھوں نے گیانا کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں کیں۔ تومر نے 8-10 جنوری کو اندور میں منعقدہ 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونے پر ڈاکٹر علی کا شکریہ ادا کیا اور صدر موصوف کو باوقار پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ حاصل کرنے پر تہہ دل سے مبارکباد دی۔

ہندوستھان سماچار

PM gave new meaning to millets as 'Shri Anna': Tomar/شہزاد


 rajesh pande