پی ایم مودی نے ستیش کوشک کے اہل خانہ کو جذباتی خط لکھا
اداکار اور فلمساز ستیش کوشک کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی اہلیہ
پی ایم مودی


اداکار اور فلمساز ستیش کوشک کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی اہلیہ ششی کوشک کو ایک خط لکھا ہے۔ انوپم کھیر نے ٹویٹر پراس جذباتی خط شیئر کیا اور اس مشکل وقت میں ان کے خط کے لیے بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ٹویٹر پر ششی کوشک کا جواب بھی شیئر کیا۔

ششی کوشک اپنے جواب میں لکھتی ہیں- محترم وزیر اعظم ، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں آپ کے حساس خط نے میرے اور ہمارے خاندان کے لیے مرہم کا کام کیا ہے۔ جب وطن عزیز کے خادم اعلیٰ کسی عزیز کی جدائی پر تسلی دیتے ہیں تو اس دکھ کا سامنا کرنے کی طاقت ملتی ہے۔ میری طرف سے ، ہماری بیٹی ونشیکا ، ہمارے پورے خاندان اور ستیش جی کے تمام مداحوں کی طرف سے، میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اوربھگوان سے آپ کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔آپ کو بتا دیں کہ ستیش کوشک کا 9 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ حالانکہ دہلی پولس اس معاملے میں ابھی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande