بدنام زمانہ جے جے رام جھا جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ گرفتار
بیگوسرائے، 18 مارچ (ہ س)۔ بیگوسرائے پولیس نے منجھول اسسٹنٹ تھانہ علاقہ میں ایک پٹرول پمپ پر لوٹ کی
بدنام زمانہ جے جے رام جھا کا گینگ خاتون جرائم پیشہ کے ساتھ گرفتار


بیگوسرائے، 18 مارچ (ہ س)۔

بیگوسرائے پولیس نے منجھول اسسٹنٹ تھانہ علاقہ میں ایک پٹرول پمپ پر لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے بدنام زمانہ پیشہ ور مجرم جئے رام جھا کو اس کے گروہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے، اسلحہ اور کارتوس کے ساتھ گینگ میں شامل ایک خاتون مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی یوگیندر کمار نے ہفتہ کےروز بتایا کہ کل دیر رات تقریباً 12 بجے خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ مجرم ٹریکٹر پر لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے لئے نکلے ہیں۔ جس کی بنیاد پر منجھول کے اسسٹنٹ تھانہ صدر اجیت کمار سنگھ، سنی شیو مورتی سنگھ اور مسلح افواج نے منجھول کے نیارا پٹرول پمپ اور ایم ایس کالج کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی۔

اس دوران ٹریکٹر پر سوار پانچ مشکوک افراد پہنچے جنہوں نے چیکنگ دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن پولیس ٹیم کی طرف سے جئے رام جھا، وپن سنگھ، محمد عرفان عالم، محمد شاہ رخ اور ممتا دیوی کو پکڑلئے۔ تلاشی لینے پر ان افراد سے ایک پستول، ایک دیسی ساختہ پستول، چار زندہ گولیاں اور تین موبائل برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ گرفتار مجرموں میں سے ایک بدنام زمانہ مجرم جئے رام جھا ہے جو منجھول اسسٹنٹ تھانہ علاقہ میں واقع کملا گاؤں کا رہنے والاہے۔ جو ایک پرانا ہسٹری شوٹر ہے اور شراب کے کئی معاملہ سمیت مختلف مقدمات میں مفرور بھی ہے۔ اس پر مختلف تھانوں کے علاقوں میں مجرمانہ واقعات کے 13 مقدمات درج ہیں۔

ہندوستھان سماچار/ افضل

/عطاءاللہ


 rajesh pande