جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی یو ایم ایس کورس کی شروعات پر انجینئر فیروز مظفر نے اپنی حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا
نئی دہلی،18مارچ(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی یو ایم ایس کورس کی شروعات پر انجینئر فیروز مظفر نے
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی یو ایم ایس کورس کی شروعات پر انجینئر فیروز مظفر نے اپنی حیرانی اور تشویش کا اظہار کیا


نئی دہلی،18مارچ(ہ س)۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی یو ایم ایس کورس کی شروعات پر انجینئر فیروز مظفر نے اپنی حیرانی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامعہ کے چانسلر سے اس میں مداخلت کی گزارش کی ہے، کل جامعہ ملیہ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے کچھ حکیم اور دو چار چاپلوس لوگ اکھٹا ہوئے اور انھوں نے جامعہ کی وی سی نجمہ اختر کی شان میں قصیدہ خانی کی ہے۔ انجینئر فیروز مظفر جو کی مشہور سماجی شخصیت اور نامور ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ جامعہ کے سابق طالب-علم لیڈر بھی ہیں انھوں نے کہا کی حکومت تو ادارے کی ترقی چاہتی ہے مگر یہ چاپلوس لوگ اداروں کو اپنے نجی فایدہ کے لیے استعمال کرتے ہوئے برباد کر دیتے ہیں۔

جیسے دہلی اردو اکادمی اور این سی پی یو ایل کے ساتھ ہوا اب جب کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وی سی جو کی آر ایس ایس کے بہت قریب ہیں اور انکی پکڑ بھی مضبوط ہے وہ چاہتیں تو جامعہ ملیہ میں میڈیکل کالج بہت آسانی سے شروع کیا جا سکتا تھا کیونکہ پاس ہی ہولی فیملی ہاسپٹل ہے مگر انھوں نے پچھلی پروایس چانسلر بنا کر اپنی چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا تھا اور اب بی یو ایم ایس کے کورس کی جو کی بہت پہلے شروع ہو سکتا تھا وہ شروع کرکے جامعہ ہمدرد کو کمزور کرنے کا طریقہ نکالا ہے یہ کورس تو بہت پہلے اور بہت جگہ سے چل رہے ہیں چاپلوس لوگوں اور اسی طرح کے حکیم حضرات کو چاہیے کی وہ یہ کورس سی سی یو آر ایم سے شروع کر آنے کی کوشش کریں اور جامعہ ملیہ کو چاہیے کی وہ ایم بی بی ایس کورس شروع کرنے کی پہل کرے۔ انجینئر فیروز مظفر نے کہا کی وہ جلد ہی اس سلسلے میں جامعہ کے ایلومنی اور ایم پی جاوید علی خان کنور دانش علی اور کرشن پال گورجر منسٹر سے ملاقات کرکے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم بی بی ایس کورس کو شروع کرانے کی مہم کا آغاز کریں گے اس سلسلے میں انجینئر فیروز مظفر نے اپنے گھر مظفر حنفی لین بٹلا ہاوس میں جامعہ کے پرانے ساتھیوں کی ایک میٹنگ بھی بلای ہے جس میں اس مہم کو شروع کرنے کے لیے تحریک کا لاحی عمل تیار کیا جاے گا۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande