بھارت کا ہدف دوسرا میچ جیت کر ونڈے سیریز پر قبضہ کرنا ہے ، روہت کی واپسی سے ملے گی مضبوطی
نئی دہلی ، 18 مارچ (ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم وشاکھاپٹنم میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے جیت کر آسٹ
انڈیا آسٹریلیا


نئی دہلی ، 18 مارچ (ہ س)۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم وشاکھاپٹنم میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے جیت کر آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز جیتنا چاہے گی۔ ہندوستانی ٹیم کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ کپتان روہت شرما ممبئی میں پہلا میچ نہیں کھیلنے کے بعد دوسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کے لیے واپسی کریں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں ، ہاردک پانڈیا نے پہلے ون ڈے میں ٹیم کی کپتانی کی اور وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کم اسکور والے میچ میں ٹیم کو پانچ وکٹوں سے جیت دلائی۔کے ایل راہل ، جو بارڈر-گواسکر سیریز کے دوران فارم کے لیے جدوجہد کر رہے تھے ، نے ناقابل شکست 75 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جڈیجہ، جو گھٹنے کی چوٹ اور اس کے بعد ہونے والی سرجری کے بعد تقریباً آٹھ ماہ بعد ون ڈے کرکٹ کھیل رہے تھے، نے جمعہ کو 188 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ناقابل شکست 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ انہوں نے خطرناک گیند بازی بھی کی اور 46 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جس پر انہیں ’ پلیئر آف دی میچ ‘ قرار دیا گیا۔اس کے علاوہ روہت شرما کی بطور کپتان واپسی یقینی طور پر ٹاپ آرڈر کو مضبوط کرے گی جو آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک کی بولنگ کے خلاف پہلے میچ میں ناکام ہو گیا تھا۔مارکس اسٹونیس نے ایشان کشن کو آو¿ٹ کرنے کے بعد، اسٹوکس نے وراٹ کوہلی ( 4)، سوریہ کمار یادو ( 0) اور شبھمن گل ( 20) کو آو¿ٹ کرکے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو ہلا کر رکھ دیا۔ہندوستانی بلے بازوں کو بقیہ دو میچوں میں اسٹارک کا سامنا کرنے کے لیے اچھی پریکٹس کرنی چاہیے کیونکہ اکتوبر نومبر میں ورلڈ کپ کی میزبانی بھی ہندوستان کررہا ہے اور اس سیریز سے ہندوستان کی تیاریوں کو فائدہ ہوگا۔امکان ہے کہ کشن دوسرے میچ میں روہت کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ اگرچہ پہلے ون ڈے میں کوہلی اور گل کے خراب اسکور کو زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہئے ۔ سوریہ کمار یادو کی 50 اوور کے فارمیٹ میں فارم میں کمی تشویش کا باعث ہے۔ٹی20 میں بلے سے شاندار رہے سوریہ کمار یادو ظاہر طور پر ابھی بھی یک روزہ میں اپنے پیر جمارہے ہیں۔ وہ اس سال سبھی پانچ یک روزہ میچوں میں نصف سنچری نہیں بناسکے ہیں۔ سوریہ نے اب50سے زیادہ اسکور کے بغیر15یک روزہ (13اننگز) میچ کھیلے ہیں۔

حالنانکہ شریس ایئر کی واپسی کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں ہونے کی وجہ سے، ہندوستان نمبر 4 کے کردار کے لیے سوریہ کمار کے ساتھ جائے گا۔ممبئی میں تیز گیند باز محمد شامی اور محمد سراج نے وانکھیڑے کی پچ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن کلائی اسپنر کلدیپ یادو زیادہ متاثر نہیں کرسکے۔تاہم ٹیم مینجمنٹ کو گیند بازی لائن اپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی امید نہیں ہے، پانڈیا ممبئی میں تیسرے تیز گیند باز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسرے یک روزہ کے لئے موسم کی پیشین گوئی کم سے کم پہلی چھ ماہی میں بکھری ہوئی آندھی کا ہے، جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اگر ہوائیں چلتی ہیں تو دونوں طرف سے تیز گیند باز گیند کو سوئنگ کراسکتے ہیں۔

وہیں آسٹریلیا سیریز کے دوران مختلف کمبی نیشنز کو آزمانا چاہئے گا۔ جمعہ کو وہ چار آل راو¿نڈر، میچل مارش، کیمرن گرین، مارکس اسٹعوئنس اور گلین میکسویل کے ساتھ گئے۔ اور پھر بھی بھارت کو زیادہ پریشان نہیں کرسکے، جو کپتان اسٹیو اسمتھ کے لئے تشویش کی بات ہوگی۔ڈیوڈ وارنر کی غیر موجودگی میں ایک عارضی اوپنر کے طور پر ، مارش نے 65 گیندوں پر 81 رنز بنائے ، لیکن درمیانی اوورز میں آسٹریلوی بلے باز اپنے راستے سے بھٹک گئے۔ ایک وقت 2وکٹ پر129رن بناکر اچھی پوزیشن میں رہی آسٹریلیائی ٹیم188رن پر سمٹ گئی۔ مہمان ٹیم نے مضبوط بلے بازی آرڈر ہونے کے باوجود19رن پر چھ وکٹ گنوا دیئے، جس پر وہ کام کرنا چاہیں گے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande