کانپور، 18 مارچ (ہ س)۔
کانپور ضلع کے فضل گنج تھانہ علاقے میں ایک بڑے گھر کی نابالغ لڑکی کو فلیٹ میں یرغمال بنا کر عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ملزم جم ٹرینر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہی نہیں جم ٹرینر نے اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھی وصول کئے۔
فضل گنج پولیس اسٹیشن کے انچارج آشیش دویدی نے بتایا کہ فضل گنج علاقے کی رہائشی ایک لڑکی نے شکایت کی ہے کہ فروری 2021 میں اس نے فضل گنج میں ایچ ایچ جم جوائن کیا تھا۔ منگلا وہار پہلی نئی پی اے سی لائن چکری کے رہائشی ارجن سنگھ سے تربیت کے دوران اس کی ملاقات ہوئی۔
ٹرینر نے اس کو پروٹین پاؤڈر کھانے کا مشورہ دیا۔ ارجن سنگھ نے قربت بڑھا کر موبائل سے فحش تصاویر اور ویڈیوز بنا کر اعتماد میں لے کر منشیات کے انجیکشن لگائے۔ اس کے بعد اس نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور قدوائی نگر این بلاک میں واقع جے کے انکلیو کے فلیٹ نمبر 203 میں عصمت دری کی ۔ وہ نشہ کا انجکشن لگا کر اس کی عصمت دری کرتا رہا۔ جعلسازی کے ذریعے کورٹ میرج کے کاغذات بھی بنوائے گئے۔ بلیک میل کر کے شادی کے ولیمہ کا اہتمام بھی کیا لیکن اس میں صرف لڑکے کی جانب سے ہی لوگ موجود تھے۔ اب لڑکی اور اس کے گھر والوں نے کسی طرح ہمت دکھائی اور فضل گنج تھانے میں شکایت درج کروائی۔ جس میں ٹرینر ارجن سمیت تین لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ