اریڈا کو آئی پی او لانے کی ملی منظوری، حکومت فروخت کرے گی اپنی حصہ داری
اریڈا کو آئی پی او لانے کی ملی منظوری، حکومت فروخت کرے گی اپنی حصہ داری نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ مر
اریڈا کو آئی پی او لانے کی ملی منظوری، حکومت فروخت کرے گی اپنی حصہ داری

اریڈا کو آئی پی او لانے کی ملی منظوری، حکومت فروخت کرے گی اپنی حصہ داری

نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (اریڈا) کی انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ حکومت اس معاملے کے تحت اپنا جزوی حصہ فروخت کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی سرمایہ بڑھانے کے لیے نئے ایکویٹی شیئرز بھی جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے اریڈا کو فہرست سازی کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کے حصص کی جزوی فروخت آئی پی او کے ذریعے کی جائے گی۔ اریڈا کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے تازہ ایکویٹی شیئرز بھی جاری کیے جائیں گے۔ لوگوں کو اس میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

 rajesh pande