این سی ایل ٹی نے ایچ ڈی ایف سی اورایچ ڈی ایف سی بینک کے انضمام کو منظوری دی
نئی دہلی ، 17 مارچ (ہ س)۔ نیشنل کمپنی لاءاپیل ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ اورای
ایچ ڈی ایف سی


نئی دہلی ، 17 مارچ (ہ س)۔

نیشنل کمپنی لاءاپیل ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ اورایچ ڈی ایف سی بینک کے انضمام کو منظوری دے دی ہے۔ انضمام کی اس تجویز کی منظوری کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کا سب سے بڑا بینک وجود میں آنے والا ہے ، جو پبلک سیکٹر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سے مقابلہ کرے گا۔

نیشنل کمپنی لا ٹربیونل (این سی ایل ٹی) نے جمعہ کو ملک کے سب سے بڑے نجی شعبے کے قرض دینے والے ایچ ڈی ایف سی بینک اور ہاو¿سنگ فنانس کمپنی ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے انضمام کو منظوری دے دی۔ ان دونوں کمپنیوں کے انضمام کے بعد ان کے پاس تقریباً 18 لاکھ کروڑ روپے کے اثاثے ہوں گے۔ انضمام کا یہ عمل مالی سال 2023-24 کی دوسری یا تیسری سہ ماہی تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ ماہرین اس انضمام کو ملک کی کارپوریٹ دنیا کا سب سے بڑا انضمام قرار دے رہے ہیں۔

انضمام کے معاہدے کو ریزرو بینک آف انڈیا نے گزشتہ سال جولائی میں منظوری دی تھی۔ اسٹاک مارکیٹ کے بی ایس ای اور این ایس ای پہلے ہی اس ڈیل کو منظوری دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) ، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آئی آر ڈی اے آئی) اور پی ایف آر ڈی اے کی منظوری بھی مل چکی ہے۔ ساتھ ہی دونوں کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز نے بھی معاہدے کے حوالے سے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ بند ہونے کے بعد، بی ایس ای پر ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4.70 لاکھ کروڑ روپے ہے ، جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک کا مارکیٹ کیپٹل 8.77 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ لین دین کی تکمیل کے بعد، عوام ایچ ڈی ایف سی بینک میں 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حامل ہوں گے ، جبکہ ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے موجودہ شیئر ہولڈرز کے پاس بینک کا 41 فیصد حصہ ہوگا۔ ایچ ڈی ایف سی کے ہر شیئر ہولڈر کو ہر 25 شیئرز کے بدلے بینک کے 42 شیئرز ملیں گے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande