تاریخ کے صفحات میں 18 مارچ: جب مہاتما گاندھی کوغداری کے جرم میں سزا سنائی گئی
18 مارچ کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ یہ ہندوستان کی جدوجہد آ
تاریخ کے صفحات میں 18 مارچ


18 مارچ کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ یہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ کے لئے ایک خاص تاریخ ہے۔ 18 مارچ 1922 کو برطانوی عدالت نے مہاتما گاندھی کو بغاوت کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی۔ یہ الگ بات ہے کہ دو سال بعد ان کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے انہیں رہا کر دیا گیا۔

دراصل 1919 میں برطانوی حکومت رولٹ ایکٹ لے کرآئی تھی۔ اس ایکٹ میں اگر کسی پر غداری کا الزام لگایا گیا تو اسے بغیر مقدمہ چلائے سزا سنائی جاسکتی ہے۔ گاندھی جی نے اس ایکٹ کے خلاف تحریک شروع کی۔ اس عدم تشدد کی تحریک میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے تھے۔

اس دوران اتر پردیش کے چوری چورا میں مظاہرین پرتشدد ہو گئے۔ ہجوم نے تھانے کو آگ لگا دی۔ تشدد میں 22 افراد مارے گئے۔ اس واقعے کے بعد گاندھی جی نے اپنی تحریک واپس لے لی، لیکن برطانوی حکومت نے انہیں غداری کا مرتکب ٹھہرایا اور چھ سال کی سزا سنائی۔

اہم واقعات

1801: ہندوستان میں اسلحہ بنانے کی پہلی فیکٹری قائم ہوئی۔

1915: ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ منظور ہوا۔

1919: رولٹ ایکٹ منظور کیا گیا اور اس نے 1915 میں پاس کردہ ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کی جگہ لے لی۔ اس کے ذریعے ہندوستانیوں کے شہری اور سیاسی حقوق کو کچلنے کا کام کیا گیا۔

1922: مہاتما گاندھی کو قید کی سزا سنائی گئی۔

1944: نیتا جی سبھاش چندر بوس کی قیادت میں آزاد ہند فوج برما کی سرحد عبور کر کے ہندوستان میں داخل ہوئی۔

1965: روسی خلاباز الیکسی لیونوف خلا میں داخل ہونے والے پہلے شخص بنے۔

1972: نئی دہلی عالمی کتاب میلے کا آغاز۔

1974: اوپیک کے سات رکن ممالک نے پانچ ماہ بعد امریکہ پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

1990: امریکی میوزیم سے 500 ملین ڈالر مالیت کے فن پارے چوری ہوئے۔ میوزیم نے چوروں کے لئے 5 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باوجود ان نوادرات کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلا۔

2000: یوگانڈا میں 230 افراد نے خودکشی کی۔

2000: تحریک آزادی کے رہنما چن شوئی بین تائیوان کے صدر بن گئے۔

2003: برطانیہ کی پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ مل کر عراق پر حملے کو جائز قرار دیا۔

2007: پاکستان کے کوچ باب وولمر کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ایک ہوٹل میں انتقال کر گئے۔

پیدائش

1837: سابق امریکی صدر گروور کلیولینڈ۔ واحد امریکی رہنما ہیں، جو دو مرتبہ امریکہ کے صدر بنے لیکن انکی یہ دونوں مدت کار لگاتار نہیں تھے۔

1858: روڈولف ڈیزل، ڈیزل انجن کا دریافت کرنے والا۔

1914: آزاد ہند فوج کے افسر گربخش سنگھ ڈھلن۔

1914: بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر ناگیندر سنگھ ڈنگر پور۔

1926: ملیالم زبان کے شاعر اکیتھم اچوتن نمبوتھیری۔

1936: صدر ایف ڈبلیو ڈی کلارک، جنہوں نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کا خاتمہ کیا۔

1938: ششی کپور، ہندی سنیما کے مشہور اداکار۔

1953: ہندوستان کے سیاست دان ڈی وی سدانند گوڑا۔

1955: ہندوستانی سیاست دان راؤ صاحب داداراؤ دانوے۔

2000: اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تیراک مانا پٹیل۔

موت

1956: معروف مراٹھی اسکالر نارائن شاستری مراٹھے۔

1980: ماہر عمرانیات اور ماہر نفسیات ایرچ فروم۔

2000: راج کماری دوبے، ہندی سنیما کی مشہور گلوکارہ۔

دن

یوم آرڈیننس فیکٹری

ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande