جوئیلری دکان سے 30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری
بھاگلپور، 04 فروری (ہ س)۔ ضلع کے تلکا مانجھی تھانہ علاقہ کے ہٹیا روڈ واقع جئے شری شیام جوئیلرس می
جوئیلری دکان سے 30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری


بھاگلپور، 04 فروری (ہ س)۔

ضلع کے تلکا مانجھی تھانہ علاقہ کے ہٹیا روڈ واقع جئے شری شیام جوئیلرس میں گذشتہ دیررات جوئیلری دکان کے مین گیٹ کا تالا کاٹ کر چوری کی واردات کو انجام دیا۔ واقعہ کے بارے میں جئے شری شیام جوئیلرس کے مالک سریندر کمار ورما نے بتایا کہ مجھے صبح تقریباً 2 بجے میری دکان کے مالک مکان کا فون آیا اور انہوں نے کہا کہ آپ کی دکان کے مین گیٹ کا تالا کھلا ہوا ہے۔ جب میں نے آکر دیکھا تو دکان کا لاکر ٹوٹا ہوا تھا اور نقاب پوش چور 21 کلو چاندی ، کچھ طلائی زیورات (جن کی قیمت 25 سے 30 لاکھ روپے ہے) لے گئے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تلکامانجھیتھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔ سی ٹی ڈی ایس پی بھی جوئیلری دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالنے میں مصروف ہے۔ سٹی ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ چور کو جلد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار/افضل/محمد


 rajesh pande