شاہجہاں پور: روڈویز بس اور ٹرک میں تصادم، 17 مسافر زخمی
شاہجہاں پور، 04 جنوری (ہ س) ۔ شاہجہاں پور ضلع میں ہفتہ کو روڈ ویز کی بس اور ٹرک کے تصادم میں 17 مساف
شاہجہاں پور: روڈویز بس اور ٹرک میں تصادم، 17 مسافر زخمی


شاہجہاں پور، 04 جنوری (ہ س) ۔

شاہجہاں پور ضلع میں ہفتہ کو روڈ ویز کی بس اور ٹرک کے تصادم میں 17 مسافر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق روڈ ویز کی بس مسافروں کو لے کر شاہجہاں پور سے گوری فانٹہ جا رہی تھی ۔ تھانہ کھٹرا علاقے میں گٹائیہ پل کے قریب بس سامنے سے آرہی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 17 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تمام زخمیوں کو قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا۔ شدید زخمی راجیش شرما، انوپ، سنجیو شرما، بنشی لال اور محمد عمر کو ڈاکٹروں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ امیش پرتاپ سنگھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس آنند نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ دونوں افسران نے متعلقہ افسران کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ اوور ٹیک کرتے وقت پیش آیا۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande