کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں فرار ریٹائرڈ اے ایس آئی گرفتار
کھرگون،4 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے کھرگون قصبے میں گزشتہ سال اپریل میں رام نومی کے موقع پر نکالے
کھرگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں فرار ریٹائرڈ اے ایس آئی گرفتار


کھرگون،4 فروری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے کھرگون قصبے میں گزشتہ سال اپریل میں رام نومی کے موقع پر نکالے جارہے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملزم ریٹائرڈ اے ایس آئی ناصر احمد کی گرفتاری پر دو ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملزم نے دو ماہ قبل ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشگی ضمانت درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ درخواست خارج ہونے کے بعد وہ مفرور تھا۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی ناصر کے خلاف پتھراؤ، توڑ پھوڑ، آتش زنی، دھماکے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کھرگون فسادات کے معاملے میں اب تک تقریباً 300 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔ پولیس کارروائی کر رہی ہے۔ جلد ہی اس کیس سے منسلک باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande