زخمی ربیکا اسٹوکیل کی جگہ راہیل ڈیلانے آئرلینڈ ویمنز ٹی۔20 ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل
ڈبلن، 4 فروری (ہ س)۔ زخمی ربیکا اسٹوکیل کی جگہ راہیل ڈیلانے کو آئرلینڈ ویمنز ٹی ۔20 ورلڈ کپ ٹیم میں

Rebecca

ڈبلن، 4 فروری (ہ س)۔ زخمی ربیکا اسٹوکیل کی جگہ راہیل ڈیلانے کو آئرلینڈ ویمنز ٹی ۔20 ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 10 ٹی۔20 میچز کھیل چکی25 سالہ آل راونڈر ڈیلانے ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے ہفتے کو جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسٹوکیل کو پاو¿ں میں لگیمنٹ کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، اور طبی معائنے کے بعد، انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متبادل کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئرلینڈ کے قومی سلیکٹر کیری آرچر نے کہا کہ ”ہم سب ربیکا کے لیے غمزدہ ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ان کی جگہ راہیل ڈیلانے کو شامل کیا گیا ہے جوایک تجربہ کار آل راونڈرہیں اور حال ہی میں سینئر ٹیم کا حصہ رہی ہیں“۔

آئرلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 13 فروری کو انگلینڈ سے کھیلے گی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande