ممبئی میونسپل کارپوریشن نے تقریباً 53 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا
ممبئی ، 04 فروری (ہ س)۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے ہفتہ کو سال 2023-24 کے
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے تقریباً 53 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا


ممبئی ، 04 فروری (ہ س)۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے ہفتہ کو سال 2023-24 کے لیے 52,619.07 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ یہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.52 فیصد زیادہ ہے۔

رواں مالی سال میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کو 30743.61 کروڑ روپے کی آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ جس میں ترمیم کرکے 28887.63 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ اس لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے تخمینہ ریونیو کلیکشن میں 1855.98 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دسمبر 2022 تک ممبئی کی اصل آمدنی 18769.28 کروڑ تھی۔ ممبئی کو 2023-24 میں 33290.03 کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ یہ رقم پچھلے مالی سال کے مقابلے 2546.42 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں کوسٹل روڈ کے لیے 3545 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ پچھلے سال اس پروجیکٹ کو 2650 کروڑ روپے ملے تھے۔ اس کے ساتھ ہی گورگاو¿ں-ملوند لنک روڈ پروجیکٹ کے لیے 1060 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں مختلف بڑے کاموں پر کل سرمایہ خرچ 27247.80 کروڑ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے بجٹ میں ممبئی کی تمام سڑکوں پر فٹ پاتھ بنانے کا اعلان کیا ہے جو نو میٹر سے زیادہ چوڑی ہیں۔ اس مقصد کے لیے بجٹ میں 200 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے ممبئی میں پارکنگ اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 2023-24 کے بجٹ میں اس کے لیے 2825.06 کروڑ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تلک پل (دادر) ، رے روڈ ریلوے برج اور بائیکلہ ایسٹ برج کی تعمیر نو کے لیے بجٹ میں 2100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دریائے مٹھی کو 95 فیصد چوڑا اور گہرا کرنے اور حفاظتی دیوار کی 85 فیصد تکمیل سے دریائے مٹھی کی پانی لے جانے کی صلاحیت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے میونسپل کمشنر چاہل نے مٹھی ریور پیکیج -2 اور پیکیج -3 کے کاموں کے لیے بجٹ میں 654.44 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande