بیگوسرائے ، 04 فروری (ہ س)۔
بیگوسرائے صدر بلاک کے پرنا پنچایت مکھیا وریندر شرما کے قتل معاملہ میں پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پنچایت الیکشن میں شکست کی وجہ سے مکھیا کو حریف نے قتل کر دیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ اہم ملزم اور شوٹر سمیت 5 افراد کی گرفتاری کے لیےچھاپہ ماری جاری ہے ۔
یہ جانکاری ایس پی یوگیندر کمار نے ہفتہ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔ ایس پی نے بتایا کہ 2 فروری کو صبح تقریباً 11:20 بجے پرنا پنچایت کے مکھیا وریندر شرما کا تریا سونا چمنی بھٹا کے قریب دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے قتل کر دیا تھا۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے صدر ڈی ایس پی امیت کمار کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
جائے وقوعہ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کی 20 فوٹیج کی جانچ کی گئی جس میں کافی شواہد ملے ہیں۔ ٹیم کی جانب سے مسلسل جانچ کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمین نے اعتراف کیا ہے کہ سابق مکھیا محمد محفوظ انصاری موجودہ مکھیا وریندر شرما قتل معاملہ کا اہم سازش کرنے والا ملزم تھا۔ جس نے سیاسی دشمنی کی وجہ سے اس واقعہ کی سازش کی اور قاتل کو موٹرسائیکل ، اسلحہ اور موبائل فراہم کرنے کے بعد دو دن قبل کولکاتہ فرار ہو گیا تھا ۔
اس کے ساتھ ان کے ساتھی انجم عرف فیض احمد خان اور محمد اشتیاق اور ان کا بیٹا محمد فرحان اور دیگر مجرموں نے مل کر اس واقعہ کی سازش کی اور قتل کو انجام دیا۔ واقعے میں ملوث اہم لائنر انجم عرف فیض احمد خان ، اشتیاق اور فرحان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ، جنہوں نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔ خصوصی ٹیم نے واقعے میں ملوث اہم سازش رچنے والے سابق مکھیا محمد محفوظ انصاری اور دیگر مجرموں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر مسلسل چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ عدالت کی جانب سے گرفتاری اور اٹیچمنٹ کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔
محفوظ انصاری نے مکھیا کا انتخاب ہارنے کے بعد وریندر شرما کے قتل کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔ اس کے لیے اس نے گاؤں کے انجم اور اشتیاق کو اپنے ساتھ لے لیا، جو وریندر شرما کے بھی بہت قریب تھے۔ ان لوگوں نے شوٹر کے ساتھ مل کر ریکی کی اور 2 فروری کو جب مکھیا ویریندر شرما موٹرسائیکل پر گھر سے نکلے تو دونوں نے بھی کچھ فاصلہ رکھ کر تعاقب شروع کیا۔ چمنی کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مجرموں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے کے بعد اہم ملزم محفوظ انصاری کو بلا کر بتایا گیا کہ کام ہو گیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ تفتیش میں کافی شواہد ملے ہیں ، جلد اہم ملزم اور شوٹر کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ عدالت میں تیز رفتار ٹرائل کے ذریعے سب کو سزا سنائی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں صدر ڈی ایس پی ، مفصل تھانہ صدر اور نیما چاند پورہ تھانہ صدر بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ