نئی بستی ٹھاٹھری زمین کھسکنے کا معاملہ ،حالات جوشی مٹھ سے مختلف ہیں۔منوج سہنا
جموں,4 فروری (ہ س)۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نئی بستی ٹھاٹھ
نئی بستی ٹھاٹھری زمین کھسکنے کا معاملہ ،حالات جوشی مٹھ سے مختلف ہیں۔منوج سہنا


جموں,4 فروری (ہ س)۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نئی بستی ٹھاٹھری کے دو درجن کے قریب رہائشی گھروں میں دراڑیں پیدا ہونے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن اُنہوں نے بتایا کہ حالات بلکل بھی جوشی مٹھ جیسے نہیں ہیں ۔بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ کے ساتھ ڈوڈہ صدر مقام سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ٹھاٹھری علاقے میں نئی بستی کے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

جبکہ تین مکانات دراڑیں پڑنے کے بعد منہدم ہو گئے، 18 دیگر ڈھانچے غیر محفوظ ہو گئے ۔انتظامیہ نے سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تمام متاثرہ مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے اور زیادہ ہنگامہ کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ضلع انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرین کی بحالی کے لئے بہترین ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔نئی بستی زمین کھسکنے کو جوشی مٹھ کے متراف قرار دینے پر پوچھے جانے پر لیفٹیننٹ گورنر نے جواب دیا صورتحال بلکل بھی ایسی نہیں ہے ۔سنہا نے کہا کہ ڈوڈہ میں رہائشی گھروں میں دراڑیں پڑنے کی وجوہات کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔

ہمیں ماہرین کی رائے پر بھروسہ کرنا چاہیے اور انہیں تجزیہ کرنے اور حقائق کے ساتھ سامنے آنے دینا چاہیے۔جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے افسران کی ایک ٹیم تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈوڈہ پہنچ گئی ہے اور وہ اپنے نتائج حکومت کو پیش کرنے جا رہے ہیں۔

اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد


 rajesh pande