جھارکھنڈ کی ہیمنت حکومت ملک کی سب سے بدعنوان حکومت: امت شاہ
۔ جسی ڈیہ میں نینو یوریا کھاد کی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا دیوگھر، 4 فروری ( ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ

Shah on Hemant Govt

۔ جسی ڈیہ میں نینو یوریا کھاد کی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا

دیوگھر، 4 فروری ( ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز دیوگھر کے جسیڈیہ میں افکو گراونڈ میں بی جے پی کی وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی ہیمنت سورین حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی حکومت ملک کی سب سے کرپٹ حکومت ہے۔ اس حکومت میں ریاست میں لوٹ مارمچی ہے۔ شاہ نے لوگوں سے ہیمنت حکومت کا تختہ الٹنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی چاہتے ہیں تو 2024 میں کمل کھلائیں۔ اس بار لوک سبھا انتخابات میں تمام سیٹیں بی جے پی کے پاس لانے کا عہد کریں۔ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ سنتھال کی یہ سرزمین آزادی کی تاریخ لکھنے کی سرزمین ہے۔ جے جوہار۔ شاہ نے کہا کہ افکو نے دنیا میں پہلی بار لیکوڈ نینو یوریا بنا کر بہت بڑاکام کیا ہے۔ دیوگھر کی اس مقدس سرزمین پر بنائی گئی یہ فیکٹری پورے سنتھال پرگنہ کی ترقی کو یقینی بنائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہندوستان میں کہیں سب سے زیادہ بدعنوان حکومت ہے تو وہ جھارکھنڈ میں ہے۔ جب کوئی وزیر۔ وزیر اعلیٰ بنتا ہے تو ہاتھ سے کرپشن کرتا ہے لیکن یہاں تو ٹریکٹر اور ریلوے ویگنوں سے بدعنوانی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے ہیمنت سورین پر حملہ کیا کہ آپ کی حکومت نے سنتھال پرگنہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ صرف عوام کو بیوقوف بنانے کا کام کیا۔ لوگ اب آپ کو جان چکے ہیں۔ عوام آپ سے حساب مانگتی ہے۔ آپ سے قبائلی بیٹیوں کے قتل کا جواب مانگا جا رہا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ الیکشن آ رہے ہیں۔ اب عوام خود حساب کر دے گی ۔ جھارکھنڈ میں قبائلی بیٹیوں کا بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے اور یہاں کے اقتدار پر بیٹھے لوگ 'ووٹ بینک' کی سیاست کر رہے ہیں۔ ووٹ بینک کے لالچ کی وجہ سے جھارکھنڈ میں دراندازوں کو سرپرستی دی جارہی ہے۔ یہ درانداز قبائلیوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ وہ یہاں کی بچیوں پر تشدد کر رہے ہیں اور ہیمنت بابو یہ سب کچھ مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ سنتھال پرگنہ علاقے میں قبائلیوں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔

قبل ازیں امت شاہ نے دیوگھر بابا بید ناتھ مندر میں پوجا اور ابھیشیک کیا۔ امت شاہ جسی ڈیہ میں واقع انڈسٹریل ایریا کے افکو گراو¿نڈ پہنچے۔ یہاں افکو نینو یوریا (مائع) فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پلانٹ میں مائع کھاد تیار کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آدھے لیٹر کی یہ مائع کھاد 45 کلو گرام کھاد کی بوری کی جگہ لے گی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande