شیخ پیٹ فلائی اوور پر خوفناک سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک
شیخ پیٹ فلائی اوور پر خوفناک سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک حیدرآباد، 4 فروری(ہ س)۔ ٹولی چوکی کے علاقہ شیخ پ
شیخ پیٹ فلائی اوور پر خوفناک سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک


شیخ پیٹ فلائی اوور پر خوفناک سڑک حادثہ، نوجوان ہلاک

حیدرآباد، 4 فروری(ہ س)۔ ٹولی چوکی کے علاقہ شیخ پیٹ فلائی اوورپرپیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ حادثہ کے گھنٹوں گذرنے کے بعد بھی گولکنڈہ پولیس مہلوک کی شناخت ناکام رہی۔

بتایاجاتا ہے کہ شیخ پیٹ کے نو تعمیر شدہ فلائی اوور پر ریاست کرناٹک بیدر کی آر ٹی سی بس نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ کے سبب فلائی اوورپر ٹریفک نظام درہم ہوگیا اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گولکنڈہ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کرلیا اور مہلوک کی شناخت جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande