امید کرتا ہوں کہ چھتیس گڑھ ملٹس کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہو گا: امیتابھ بچن
۔وزیر اعلیٰ نے نیک خواہشات پر ٹویٹ کر کے اظہار تشکر کیا رائے پور، 4 فروری ( ہ س)۔ مکر سنکرانتی کے م
Hope Chhattisgarh world famous in millets- Amitabh


۔وزیر اعلیٰ نے نیک خواہشات پر ٹویٹ کر کے اظہار تشکر کیا

رائے پور، 4 فروری ( ہ س)۔ مکر سنکرانتی کے موقع پر وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی فلمی شخصیات کوملٹس سے بنے گفٹ ہیمپرس بھیجے تھے۔ اس ہیمپر کو پاکر بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ چھتیس گڑھ بہت سی خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ آپ کی طرف سے بھیجے گئے ملٹس سے بنی کھانے پینے کی اشیا کے لیے آپ کا شکریہ۔ اس خط کو اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے امیتابھ بچن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بتا دیں کہ وزیر اعلیٰ مسٹر بگھیل نے بھی گفٹ ہیمپرس کے ذریعے مکر سنکرانتی کی مبارکباد بھی بھیجی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع بھی دی۔

قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت مسلسل ملٹس کو فروغ دے رہی ہے۔ ملٹس کو فروغ دینے کے لیے ہی حالیہ دنوں میں، وزیر اعلیٰ نے ریاست کی قانون ساز اسمبلی میں تمام اراکین اسمبلی کو ملٹس سے تیار کردہ پکوانوں کے لنچ کا بھی اہتمام کیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی چھتیس گڑھ حکومت کے ذریعہ ملٹس کے حوالے سے کئے جا رہے کاموں کی تعریف کی ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande