گورنر سوندرا راجن کی وزیراعلی کے اشارہ پر تقریر، جگاریڈی کا الزام
حیدرآباد، 4 ۔ فروری(ہ س)۔ کانگریس رکن اسمبلی جگاریڈی نے گورنرسوندراراجن کے اسمبلی اورکونسل سے خطاب
گورنر سوندرا راجن کی وزیراعلی کے اشارہ پر تقریر، جگاریڈی کا الزام


حیدرآباد، 4 ۔ فروری(ہ س)۔

کانگریس رکن اسمبلی جگاریڈی نے گورنرسوندراراجن کے اسمبلی اورکونسل سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سوندرا راجن باہر شیر کی طرح گرجتی ہیں لیکن اسمبلی میں اُنھوں نے بلّی کی طرح تقریر کی ہے۔ جگاریڈی نے کہاکہ اگرحکومت کی لکھی ہوئی تقریر گورنر پڑھنے سے گریز کرتیں تو اُن کا مائک بھی کٹ کردیا جاتا۔ گورنر کی خواہش تھی کہ اسمبلی میں نظرآئیں اورخطاب کریں، یہ خواہش پوری ہوچکی ہے۔ وزیراعلی کے سی آر کی ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہوئے گورنر نے حکومت کی تعریف میں تقریر کی۔ اُنھوں نے کہاکہ گورنر اور وزیراعلی کے درمیان اختلافات کا حل ناگزیر حالات میں ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ گورنر کووزیراعلی کے اشارہ پر کام کرنے کی بجائے آزادانہ طور پر اقدامات کرنا چاہئے۔ گورنر کے خطبہ کے اختتام تک برسر اقتدار پارٹی میں تجسس برقرار تھا اور تقریر کے اختتام پر حکومت نے چین کی سانس لی۔

ہندوستھان سماچار/

/عطاءاللہ


 rajesh pande