نوادہ ، 4 فروری (ہ س)۔
نوادہ ضلع کے میسکور تھانہ علاقے میں ایک باپ نے اپنی نابالغ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ باپ نے بیٹی کی عزت لوٹنے کی ناکام کوشش کی۔ جس نے بھی اس معاملے کو سنا وہ حیران رہ گیا۔ بیٹی نے فوری طور پر مقامی تھانہ کو معاملے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔
معاملہ نوادہ کے میسکور تھانہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ جہاں ایک باپ کو گھر میں سوئی ہوئی اپنی ہی بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم والد پیشے سے ڈاکٹر ہے۔ ملزم کی اہلیہ کے مطابق مذکورہ ملزم اس کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ متاثرہ لڑکی مدد کے لیے چلائی اور اپنی والدہ کو فون کی، جس نے پھر پولیس سے رابطہ کیا۔ دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نشے کی حالت میں باپ کو جنسی زیادتی کے معاملہ میں گرفتار کر لیا ہے۔
میسکور تھانہ انچارج دھرمیندر یادو نے بتایا کہ خاتون کی جانب سے دی گئی درخواست کی روشنی میں ملزم باپ کو شراب کے نشے میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزم کو ہفتہ کی سہ پہر تین بجے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ