منی پور میں زلزلے سے زمین لرزی، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0
منی پور میں زلزلے سے زمین لرزی، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0 امپھال،4 فروری (ہ س)۔ شمال مشرقی ریاست منی پو
منی پور میں زلزلے سے زمین لرزی، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0


منی پور میں زلزلے سے زمین لرزی، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0

امپھال،4 فروری (ہ س)۔ شمال مشرقی ریاست منی پور کے اکھرول میں ہفتہ کی صبح 06:14:55 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے زمین چند سیکنڈ تک لرزتی رہی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی دیر رات اتر پردیش کے شاملی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.2 تھی۔ اس سے پہلے 31 جنوری کی صبح منی پور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 بتائی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار//شہزاد


 rajesh pande