ناگور میں بھی دہلی جیسی درندگی، عاشق نے محبوبہ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے ٹھکانے لگائے
ناگور، 4 فروری (ہ س)۔ ضلع کے سری بالاجی علاقے میں کرائم تھریلر ویب سیریز کی طرز پر قتل کا ایک سنسنی

Nagor

ناگور، 4 فروری (ہ س)۔ ضلع کے سری بالاجی علاقے میں کرائم تھریلر ویب سیریز کی طرز پر قتل کا ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک عاشق نے اپنی معشوقہ سے تنگ آکر خنجر سے اسے قتل کردیا۔ کیس میں ملزم کی گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے دوران ایک حیران کن بات سامنے آئی ہے۔ معلوم ہوا کہ عاشق نے لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر ٹھکانے لگانے کے لیے پھینک دیا۔

ملزم عاشق انوپارام نے تین دن قبل اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی معشوقہ گڈی کو قتل کیا تھا، لیکن مقتول کی لاش کو برآمد کرنے کا چیلنج پولیس کے سامنے برقرار ہے۔ پولیس کی اب تک کی تفتیش میں ملزم کے کہنے پر ایک انسانی جبڑا، کچھ ہڈیاں اور بال برآمد کئے ہیں۔ اب ملزم کی نشاندہی پر انوپاراں کے ڈیہرو گاو¿ں کے کنویں میں لاش کے ٹکڑوں کی تلاش جاری ہے۔22 جنوری کو 30 سالہ گڈی ناگور ضلع کے شری بالاجی تھانہ علاقے کے تحت بالاسر میں اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلی تھی کہ وہ اپنے سسرال گاو¿ں منڈاسر جا رہی ہے۔ اس کے بعد گڈی نہ تو اپنے سسرال پہنچی اور نہ ہی گھر واپس آئی۔ گھر والے گڈی کو ڈھونڈتے رہے لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ دو دن بعد 24 جنوری کو گڈی کی گمشدگی کی رپورٹ شری بالاجی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ اس دوران معلوم ہوا کہ گڈی کو ایک شخص انوپارام کے ساتھ بائک پر ناگور کی طرف جاتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد انوپارام کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ قتل اس نے کیا ہے۔ اس نے کئی بار پولیس کو گمراہ کیا اور لاش کے ٹھکانے سے متعلق مختلف مقامات بتائے۔

12ویں دن پولیس کو ناگور شہر کے بالوا روڈ پر انسانی جبڑا، اوڑھنی گھاگھرا، لمبے بال ملے، لیکن پوری لاش نہیں ملی۔ اس دوران ملزم نے بتایا کہ اس نے خاتون کی لاش اپنے ہی گاو¿ں کے کنویں میں پھینک دی تھی۔ گڈی اور انوپا رام دونوں شادی شدہ ہیں۔ دونوں کے درمیان افیئر منظر عام پر آچکا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ گڈی اس پر شادی کے لیے دباو¿ ڈال رہی تھی، اس لیے اس نے اسے قتل کر دیا۔ پولیس حراست میں انوپا رام سے پوچھ گچھ کی گئی تو سارے معاملے کا انکشاف ہوا۔

ایس پی رام مورتی جوشی کی ہدایت پر ڈی ایس پی ونود کمار، سری بالاجی تھانہ افسر مہندر سنگھ، ایف ایس ایل اور ایس ڈی آر ایف کے12 جوان ڈیروا گاو¿ں میں موجود ہیں۔ ملزم انوپا رام کو بھی موقع پر لایا گیا۔ انوپا رام کی نشاندہی پر ایس ڈی آر ایف اہلکار کنویں میں لاش کی باقیات تلاش کر رہے ہیں۔ جسم کے اعضا تلاش کرنے میں وقت لگ رہا ہے کیونکہ کنواں گہرا ہے اور اس میں پانی بہت زیادہ ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande